03:16 pm
اب مفت کے گریڈ نہیں ملیں گے، امتحانات ہوں گے، شفقت محمود

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اب کسی طالبعلم کو مفت کے گریڈ نہیں ملیں گے بلکہ امتحانات ہوں گے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ جو بچے امتحان دیں ان کو داخلہ مل جائے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بچوں کو بغیر امتحان کے پاس کیا گیا تھا لیکن اب امتحانات کے بغیر گریڈ نہیں دیے جائیں گے کیونکہ اس طرح پڑھے لکھے بچوں کی محنت ضائع ہوتی ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ ہم
پوری کوشش کریں گے کہ بچوں کا سال ضائع نہ ہو اور داخلہ مل سکے۔ کورونا کی تیسری لہر کا کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ این سی او سی میں صرف میرا اکیلے کا فیصلہ نہیں ہوتا بلکہ اجلاس میں تمام صوبائی وزرا شریک ہوتے ہیں اور تمام فیصلے متفقہ ہوتے ہیں۔شفقت محمود نے بتایا کہ گزشتہ سال گریڈ سسٹم میں بہت گھپلے ہوئے تھے، گزشتہ سال بچوں کو صحیح گریڈ نہیں مل سکے تھے اور اچھے پڑھے لکھے بچے سی گریڈ میں پاس ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورت حال غیر یقینی ہے اور نہیں پتا کل کیا ہو گا۔ کیمبرج کے طلبا کی سہولت کے لیے اکتوبر میں امتحانات منعقد کیے اور برٹش کونسل نے پوری ایس او پیز کے ساتھ امتحانات لیے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ بچے تو چاہتے ہیں ہم امتحان کے بغیر پاس ہوجائیں تاہم کئی والدین ہمیں کہتے ہیں بچوں کی تیاری ہے امتحانات لیے جائیں۔ امتحان ہوں گے یہ نہیں ہوسکتا پڑھے لکھے بچوں کا نقصان ہو۔شفقت محمود نے کہا کہ رسک ہر چیز میں ہے ایس او پیز کے ساتھ امتحانات ہوں گے، پہلے جو صحت پر شور مچارہے تھے اب کہہ رہے ہیں بغیر امتحان پاس کردو۔

تازہ ترین خبریں

 ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام تنگ آ چکی ہے۔احسن اقبال

 حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں دھاندلی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہے ۔ فرحت اللہ بابر

سندھ حکومت نے تھر کے 200گائوں کےلئے 28کروڑروپے مختص کردیے

سندھ کے اندر جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ موجود ہے۔ سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔فواد چوہدری

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

چشتیاں میں کنویںکی دیوار بناتے ہوئے زمین بیٹھ گئی ۔۔۔ 3 مزدور جاں بحق

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

 پی ‏ٹی آئی کی حکومت نےگالم گلوچ کی سیاست کی بنیادڈالی ہے۔وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ

 پاکستان ایک پرامن، خود مختار اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی

 ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ چیئرمین نیب

 محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آصف علی ذرداری 

محلےکے لڑکوں سے ناجائز تعلقات پر 14سالہ لڑکی کو مار ڈالا گیا

 الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر نہ معیشت بہتری ہوئی اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں ۔مفتاح اسماعیل