11:03 am
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی تبدیلی کیلئے تحریک چل گئی؟

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی تبدیلی کیلئے تحریک چل گئی؟

11:03 am

کوئٹہ (ویب ڈیسک )بلوچستان میں بننے والی مخلوط حکومت میں شامل تحریک انصاف اور بی اے پی کے رہنماؤں اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے مابین اختلافات کھل کر سامنے آ رہے ہیں کیونکہ ان کی تبدیلی کے لیے اب حکمران جماعت کی جانب سے کھل کر آوازیں سامنے آ رہی ہیں۔نجی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ میں تحریک 
انصاف کے ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دیئے۔ وزیراعظم سے پارلیمانی لیڈر سرداریار محمد رند کی سربراہی میں 6 ارکان نے ملاقات کی، ارکان نے شکوہ کیا کہ جام کمال بلوچستان میں تحریک انصاف کو خراب کررہے ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان اورتحریک انصاف کے صوبائی ارکان اسمبلی میں کشیدگی کے باعث انہوں نے مطالبہ کیا کہ جام کمال کے سوا باپ پارٹی کا کوئی بھی وزیر اعلیٰ قبول ہوگا۔خبر رساں ادارےکا دعویٰ ہے کہ جام کمال کی جگہ اسپیکر قدوس بزنجو کو دوبارہ وزیراعلیٰ بنانے کے موضوع پر بھی بات ہوئی، ارکان نے واضح کیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اپنا وزیر اعلیٰ تبدیل کرے تو تحریک انصاف کو قبول ہوگا۔ دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کے کئی وزیر اور ممبران اسمبلی بھی جام کمال سے ناراض ہیں۔نجی ٹی وی چینل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بی اے پی کے اپنے ارکان بھی جام کمال سے اس بات پر ناراض ہیں کیونکہ انہیں وزیراعلیٰ سے ملاقات کیلئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے حتی کہ وزرا بھی 4،4 گھنٹے انتظار کرتے ہیں۔ بی اے پی کے ایک رہنما نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ باپ کے 24 میں سے کم ازکم 21 ارکان جام کمال سے ناراض ہیں۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم  پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

ایمیزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

ایمیزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند