01:15 pm
اپوزیشن سے کہوں گا زیادہ خوش نہ ہوں عمران خان ابھی اسمبلی نہیں توڑنے والامیرے بیان کو توڑ مروڑ کر لیا گیا،اسدعمر

اپوزیشن سے کہوں گا زیادہ خوش نہ ہوں عمران خان ابھی اسمبلی نہیں توڑنے والامیرے بیان کو توڑ مروڑ کر لیا گیا،اسدعمر

01:15 pm

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کچھ دن قبل نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے اختیار میں ہے کہ وہ اسمبلیاں توڑ دے اور اگر ان کی توقع کے مطابق کام نہ ہوا جیسے وہ چاہتے ہیں تو وہ اسمبلیاں توڑ بھی دیں گے۔ اس کے بعد سوشل میڈیااور مین اسٹریم میڈیا میں ایسا بھونچال آیا کہ ہر طرف یہی بازگشت سنائی دیتی تھی کہ کیا واقعی عمران خان اسمبلی توڑ دیں گے۔اپوزیشن نے تو ایسی بغلیں بجائیں کہ انہوں نے ہر ٹی وی شو میں اسد عمر کے بیان کی بات کی کہ عمران خان اسمبلیاں 
توڑنے والے ہیں۔گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں ایک مرتبہ پھر اسد عمر سے یہی سوال دہرایا گیا کہ آپ نے چند دن قبل اسمبلی توڑنے سے متعلق جو بیان دیا تھا اس کا مطلب کیا تھا۔اس پر اسد عمر نے پروگرام اینکر کو جواب دیا کہ سب سے پہلے تو میں اپوزیشن کی ساری پارٹیوں کو یہی کہوں گا کہ میرے اس بیان پر بغلیں بجانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وزیراعظم صاحب ابھی ایساکچھ کرنے والے نہیں ہیں۔دوسرا میں یہ کہوں گا کہ میری بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیااور اس کے غلط معانی اخذ کیے گئے۔میں نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ وزیراعظم کے پاس اختیار ہے یہ نہیں کہا تھا کہ وہ ابھی اسمبلیاں توڑنے والے ہیں۔میں اب بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ اگر وزیراعظم کو یہ لگے گا کہ وہ قوم کے لیے کام نہیں کر پارہے اور ان کے راستے میں رکاوٹیں زیادہ ڈالی جا رہی ہیں تو وہ اسمبلیاں توڑنے کا حق رکھتے ہیںتاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ وہ بغیر کسی وجہ اور مقصد کے ایسے ہی اسمبلیاں توڑ دیں۔ ظاہر ہے ہر کام کی کوئی وجہ ہوتی ہے جب تک کسی کے پاس کوئی کام کرنے کی ٹھوس وجہ نہ ہو وہ نہیں کرتا۔تو اس حوالے سے عمران خان صاحب سے متعلق بھی میں یہی کہوں گا کہ وہ اسمبلیاں اس وقت توڑیں گے جب ایسا کرنا ناگزیر ہو گا۔ اس کے علاوہ تو کابینہ اچھا کام کررہی ہے اور عمران خان صاحب پاکستان اور قوم کو درست سمت میں لے کر جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

مہنگائی کانیاطوفان آنے کو۔۔۔ڈالر نےاگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،امریکی کرنسی کی قدرمیں کتنااضافہ ہوگیا؟جان کرپریشان ہوجائیں گے

مہنگائی کانیاطوفان آنے کو۔۔۔ڈالر نےاگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،امریکی کرنسی کی قدرمیں کتنااضافہ ہوگیا؟جان کرپریشان ہوجائیں گے

یوٹیوب نے عوام سے کیاگیااپناوعدہ پوراکردیا۔۔۔شاندارسہولت متعارف کر ادی

یوٹیوب نے عوام سے کیاگیااپناوعدہ پوراکردیا۔۔۔شاندارسہولت متعارف کر ادی

 ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا

ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا

سردیوں کا آغاز ہو گیا۔۔موسم سرما کی پہلی برفباری ۔۔پاکستان کا کون سے اہم ترین علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی ؟جانیے تفصیل

سردیوں کا آغاز ہو گیا۔۔موسم سرما کی پہلی برفباری ۔۔پاکستان کا کون سے اہم ترین علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی ؟جانیے تفصیل

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

 شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

 میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

 ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے  ،شازیہ مری

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے ،شازیہ مری