02:48 pm
مسلم لیگ(ن) کو بڑی کامیابی مل گئی

مسلم لیگ(ن) کو بڑی کامیابی مل گئی

02:48 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) کو بڑی کامیابی مل گئی ،الیکشن کمیشن نےکراچی کے حلقہ این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی مفتاح اسماعیل کی درخواست منظور کر لی اورالیکشن کمیشن کی جانب سے محفوظ فیصلہ سنادیا گیا،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا،مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے این اے 249 ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔
 
نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں پیپلز پارٹی کی طرف سے لطیف کھوسہ اور (ن) لیگ کی طرف سے سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے۔اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، مصدق ملک اور محمد زبیر کمیشن میں پیش ہوئے جب کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل ،سعید غنی ، نیئر حسین بخاری اور فاروق ایچ نائیک کمیشن آئے۔مسلم لیگ (ن) کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دورانِ سماعت فارم 45 کمیشن کے سامنے پیش کیا اور کہا کہ دستخط شدہ فارم 45 ہر پولنگ ایجنٹ کو دینا لازم ہے، 167 پولنگ اسٹیشن پر فارم 45 پر کسی پولنگ ایجنٹ کے دستخط نہیں، ہمیں ایک بھی فارم 46 جاری نہیں کیا گیا،کسی پر پولنگ ایجنٹ کا دستخط نہیں، پولنگ بند کرکے فارم 45 اور 46 کی تیاری کے وقت کچھ ہوا۔انہوں نے کہا کہ فارم 46 کا معاملہ پریشان کن ہے،اس معاملے کی تحقیقات کی جائے کیونکہ فارم 46 سوائے ایک کے کسی پولنگ اسٹیشن پر پریزائیڈنگ افسرنے جاری نہیں کیا ،دو فارم 45 کے علیحدہ پیپرز پر دستخط لیے گئے، پولنگ بند ہونے کے بعد قانون کے مطابق طریقہ کار اپنایا نہیں گیا ،ہمیں سرکاری طور پر 683 ووٹ کا فرق بتایا گیا۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ صرف دوبارہ گنتی نہ کی جائے ، فارم 45,46 کا معاملہ مداخلت ظاہر کرتا ہے ، ہم پورے حلقے میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کرتے ہیں، اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائے کیونکہ سارا معاملہ مشکوک ہو گیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولنگ کے وقت یا بعد میں آر او کے سامنے یا الیکشن کمیشن کے سامنے کوئی شکایت نہیں کی گئی، آر او پابند نہیں کہ دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرے، انہوں نے کوئی شواہد نہیں لگائے ، بس کہہ دیا کہ شکوک و شبہات ہو رہے ہیں۔لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ یہ درخواست بالکل بلا جواز ہے، انہوں نے ہارنے سے پہلے کہیں درخواست نہیں دی۔بعد ازاں دونوں وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان ترلے منتیں کرنے لگا مگر۔۔۔۔آئی ایم ایف نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان ترلے منتیں کرنے لگا مگر۔۔۔۔آئی ایم ایف نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، سرکاری چھٹی کااعلان کر دیا گیا

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، سرکاری چھٹی کااعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں ایک لڑکی لاپتہ ہوئی ، بعد میں وہ کس حالت میں کہاں سے برآمد ہوئی ؟ پاکستانی سناٹے میں آگئے

راولپنڈی میں ایک لڑکی لاپتہ ہوئی ، بعد میں وہ کس حالت میں کہاں سے برآمد ہوئی ؟ پاکستانی سناٹے میں آگئے

تمام پاکستانیوں کا انتظار ختم ، 12ربیع الاول کو کون سااہم ترین نوٹیفیکیشن جا ری ہونے جا رہا ہے ؟ بڑی بریکنگ نیوز

تمام پاکستانیوں کا انتظار ختم ، 12ربیع الاول کو کون سااہم ترین نوٹیفیکیشن جا ری ہونے جا رہا ہے ؟ بڑی بریکنگ نیوز

بجلی کے بل چاہیں تو قسطوں میں ادا کردیں ، حکومت نے غریب عوام کی سن لی ، بڑا ریلیف دیدیا

بجلی کے بل چاہیں تو قسطوں میں ادا کردیں ، حکومت نے غریب عوام کی سن لی ، بڑا ریلیف دیدیا

راولپنڈی میں سیکیورٹی گارڈ نے ایک خاتون کے کپڑے پھاڑے اور شرمناک کام کرتا رہا ، لڑکی پوری رات سڑک کے بیچ بیٹھی روتی رہی؟ ویڈیو لنک میں 

راولپنڈی میں سیکیورٹی گارڈ نے ایک خاتون کے کپڑے پھاڑے اور شرمناک کام کرتا رہا ، لڑکی پوری رات سڑک کے بیچ بیٹھی روتی رہی؟ ویڈیو لنک میں 

زرتاج گل کے شوہر کو دل کا دورہ ، انتہائی نازک حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر ۔۔۔۔ افسوسناک خبر آگئی

زرتاج گل کے شوہر کو دل کا دورہ ، انتہائی نازک حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر ۔۔۔۔ افسوسناک خبر آگئی

عمران خان کو نقصان پہنچانے کیلئے مجھے کس نے مہرے کی طرح استعمال کیا۔۔ جمائما خان نے بڑا انکشاف کر دیا، پوری پاکستانی قوم ہکا بکا

عمران خان کو نقصان پہنچانے کیلئے مجھے کس نے مہرے کی طرح استعمال کیا۔۔ جمائما خان نے بڑا انکشاف کر دیا، پوری پاکستانی قوم ہکا بکا

دو شہروں کا فاصلہ گھنٹوں کی جگہ منٹوں میں ،پاکستان میں4لین پر مشتمل نئی عالی شان اموٹر وے بنانے کی تیاریاں ، منظوری دیدی گئی

دو شہروں کا فاصلہ گھنٹوں کی جگہ منٹوں میں ،پاکستان میں4لین پر مشتمل نئی عالی شان اموٹر وے بنانے کی تیاریاں ، منظوری دیدی گئی

دنیا کلے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کا ایک شہر پہلے اور ایک چوتھے نمبر پر ، جانتے ہیں یہ دونوں شہرکون سے ہیں

دنیا کلے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کا ایک شہر پہلے اور ایک چوتھے نمبر پر ، جانتے ہیں یہ دونوں شہرکون سے ہیں

گھروں میں سوئی گیس استعمال کرنے پر پابندی ، پاکستانیوں کو آج کے بعد کیا چیز استعمال کرنی پڑے گی ؟حکومت کا ایک اور بڑا اقدام

گھروں میں سوئی گیس استعمال کرنے پر پابندی ، پاکستانیوں کو آج کے بعد کیا چیز استعمال کرنی پڑے گی ؟حکومت کا ایک اور بڑا اقدام

دنیا کے سب سے گرم ترین علاقوں کے نام سامنے آگئے ،جانتے یہ دونوں شہر کون سے ہیں ؟ پاکستانیوں کیلئے حیران کن خبر

دنیا کے سب سے گرم ترین علاقوں کے نام سامنے آگئے ،جانتے یہ دونوں شہر کون سے ہیں ؟ پاکستانیوں کیلئے حیران کن خبر

اوگرا نے 5 روپے بڑھانے کی سفارش کی تھی مگر غریب پاکستانیوں کے ہمدرد نے پٹرول کی قیمت میں ایک ساتھ کتنے روپے اضافہ کر دیا ؟ عوام کی دھاڑیں  

اوگرا نے 5 روپے بڑھانے کی سفارش کی تھی مگر غریب پاکستانیوں کے ہمدرد نے پٹرول کی قیمت میں ایک ساتھ کتنے روپے اضافہ کر دیا ؟ عوام کی دھاڑیں  

پاکستانیوں کیساتھ اگلے کچھ ہی منٹوں میں کیا کام ہونے والا ہے ؟ جان لیں 

پاکستانیوں کیساتھ اگلے کچھ ہی منٹوں میں کیا کام ہونے والا ہے ؟ جان لیں