03:21 pm
انتقامی کارروائی ،اتفاق یا گہری سازش ؟BOK میں پختون آسامیوں سے محروم حکومتی مجرمانہ غفلت کی وجہ کیا ہے ؟ 

انتقامی کارروائی ،اتفاق یا گہری سازش ؟BOK میں پختون آسامیوں سے محروم حکومتی مجرمانہ غفلت کی وجہ کیا ہے ؟ 

03:21 pm


پشاور(فرید اللہ خان)بھاری تنخواہوں پر کراچی سے اہم عہدوں پر ایگزیکٹیو افسران کی تعیناتی نے منافع بخش بنک آف خیبر کے مستقبل کو مخدوش بناکے رکھ دیا ہے  مقامی سینئر افسران کو ایک منظم سازش کے تحت ایک ایک کرکے نکال کرکراچی سے تعلق رکھنے والے افسران کو بھاری تنخواہ اور مراعات پر بھرتی کیا گیا
تین اعلی عہدوں پر کراچی سے تعلق رکھنے والوں کو 10لاکھ سے 14لاکھ روپے تنخواہ پر بغیر کسی اشتہار کے بھرتی کیا گیا ہے تنخواہ کے علاوہ دیگر الائونسز کی مد میں بنک سے لاکھوں روپے ماہانہ وصول کئے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ افراد کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے جنہوں نے کراچی سے کئی دیگر کو لاکر پشاور میں بھرتی کرنے کے بعد کراچی تبدیل کیا گیا۔ کاسمیٹک اقدامات اور اور ونڈو ڈریسنگ سے بنک کو منافع بخش دکھا یا جارہا ہے جبکہ بنک کیلئے بھاری رقم سے خریدے گئے سافٹ وئیر بھی ناکامی سے دو چار ہونے کی اطلاع ہے اپنا سرور نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت ہیک ہونے کا خدشہ اور صار فین کی رقم ڈوبنے کا حدشہ ظاہر کیا جارہا ہے بنک کے چیف ایگزیکٹیو سمیت کئی دیگر ذمہ داروں سے رابطہ کرنے کی کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں۔تفصیلات کے مطابق 1991میں صوبے میں صنعتوں کو ترقی دینے کیلئے بنک آف خیبر کا قیام عمل میں لایا گیا جس نے ملک کے دیگر نجی بنکوں کے مقابلے میں تیز ترین ترقی کی تاہم گذشتہ کئی سالوں سے بنک کی اس ترقی پر بعض صنعتکاروں کی نظرپڑگئی جنہوں نے شئیر خرید کربنک میں اپنا اثر و رسوخ بنا لیا۔ذرائع نے بتایا کہ بنک کا نان پرفارمنگ قرضہ جات کی رقم سات ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے جبکہ بنک کے اعلیٰ حکام اپنی بھاری تنخواہ اور مراعات بچانے کیلئے ونڈو ڈریسنگ کرکے بنک کو منافع بخش دکھا رہا ہے جو اصل میں شیئرز فروخت کرکے یا ٹریژری کے منافع کو دکھا کرا سے بنک کا منافع دکھایا جارہے۔کامیاب جوان پروگرام بھی ڈیفالٹ میں جارہا ہے بنک کی ریکوری نہ ہونے کے برابر ہے بنک آف خیبر میں کراچی سے تعلق رکھنے والے شئیرز ہولڈرز کی عمل دخل میں اضافے کی وجہ سے مبینہ طور پر سٹیٹ بنک نے بھی آڈٹ پر خاموشی اختیار کی ہے۔ موجود ہ پی ٹی آئی کے دور میں بنک میں پرائیویٹ ڈائیریکٹر ز کا عمل دخل میں اضافہ ہوگیا۔ پی ٹی آئی کے سابق دور حکومت میں بنک سے سینئر اہلکاروں کو رضاکارانہ علیحدگی کے نام پر الگ کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق بنک سے سینکڑوں کی تعداد میں سینئر افسران کو نکالا گیا جبکہ بعض کو دور دراز ٹرانسفر کرکے بنک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ بنک آف خیبر میں تعینات ہونیوالے دیگر افسران میں سرفہرست گروپ ہیڈ آپریشن معین رانا کو بنک سے ماہانہ 12لاکھ روپے تنخواہ ادا کی جاتی ہے جبکہ ذرائع نے بتایا کہ تنخواہ کے علاوہ دو لاکھ روپے کے قریب مختلف الائونسز بھی بنک سے لئے جارہے ہیں۔ موصوف کے بارے ذرائع کا کہنا ہے کہ بنک کا ہیڈ آفس پشاور میں ہونے کے باوجود وہ 20دن کراچی میں ہوتے ہیں۔ اس سے قبل چیف فنانشل آفسیر کا تعلق بھی کراچی سے تھا جنکے بارے میں ذرائع نے بتایا کہ ونڈو ڈریسنگ اور بنک کے اثاثے فروخت کرکے بنک کو منافع بخش دکھانے کا طریقہ انکا دریافت کردہ ہے جسے موجود ہ اہلکار بھی آگے بڑھا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے لائے جانیوالے دوسرے اہم عہدیداروں میں ایک اظفر لطیف ہیں جنہیں ماہانہ 10لاکھ روپے تنخواہ اور دیگر الائونسز دیئے جارہے ہیں انہوں نے بنک کیلئے مہنگے ریٹ پر سافٹ وئیر کی خریداری کی ہے دوسروں کی طرح انہوں نے بھی مبینہ طور پر اپنے لوگوں کو بھرتی کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے 40لاکھ روپے کی لاگت سے کراچی میں بنک کا سب آفس بنا یا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کراچی سے لائے جانیوالے اہلکار بنک آف پنجاب اور سندھ بنک سمیت کئی دیگر نجی بنکوں کے سربراہان سے بھی زیادہ تنخواہ اور مراعات وصول کررہے ہیں تاہم جہاں اس پر خیبر پختونخوا کی بیورو کریسی نے لب سی لئے ہیں وہاں حکومت اور اپوزیشن کے منتخب نمائندے بھی خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومتی ارکان کے کئی لوگوں کو بنک میں معمولی عہدوں پر بھرتی کرواکے انکے منہ بند کردیئے گئے ہیں جبکہ بعض ممبران کے سفارشیوں کو لاہور مین ایچ آر کمیٹی آف دی بورڈ کے لاہور آفس میں بھرتی کیا گیا ہے۔بنک آف خیبر کے ترجمان سمیت بنک کے اعلیٰ افسران سے موقف جاننے کیلئے کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم  پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

ایمیزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

ایمیزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند