09:49 pm
کل چھٹی ہو گی ،پاکستانیوں کی موجیں لگ گئیں

کل چھٹی ہو گی ،پاکستانیوں کی موجیں لگ گئیں

09:49 pm


خوشاب (نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر خوشاب نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کے موقع پر پانچ مئی کو پورے حلقے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کہ پی پی 84 خوشاب کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں جاری عوامی رابطہ مہم آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد کسی امیدوار کو جلسہ ،
ریلیاں یا کارنر میٹنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔جبکہ خلاف ورزی کرنے والے امیدوار کے خلاف کارروائی ہو گی۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے حلقہ PP-84 خوشاب میں 5مئی کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ حلقہ میں الیکشن کمیشن کے افسران ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹر ننگ آفیسر کے فرائض سر انجام دیں گے جن میں خورشید عالم، بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور شکیل احمد بطور ریٹرننگ آفیسر تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ا لیکشن کمیشن کی تعینات کردہ مانیٹرنگ ٹیم ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر رائے سلطان بھٹی کی سربراہی میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔5 مئی کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے 16کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے تھے جن میں سے ایک نامنظور کیا گیا جبکہ 6امیدواران نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ لہٰذا انتخابی میدان میں 9امیدوار الیکشن لڑیں گے جن میں علی حسین خان، پاکستان تحریک انصاف سے، محمد معظم شیر پاکستان مسلم لیگ (ن) سے،غلام حبیب احمد پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹر ینزسے، امجد رضا بطور آزاد امیدوار، اورنگزیب بطور آزاد امیدوار، عمران حیدر خان بطور آزاد امیدوار، محمد الیاس خان بطور آزاد امیدواراور حافظ محمد اصغر علی تحریک لبیک پاکستان سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔حلقے کی حدود میں ضلع خوشاب کی 3 تحصیلیں نور پور تھل، قائدآباد اور تحصیل خوشاب کا علاقہ شامل ہے۔حلقہ میں رجسٹرووٹر ز کی کل تعداد 2لاکھ 92ہزار چھ سو ستاسی ہے۔ جن میں ایک لاکھ 55ہزار ایک سو چار مرد ووٹر ہیں جبکہ ایک لاکھ 37ہزار پانچ سو تراسی خواتین ووٹرز ہیں۔ حلقہ میں کل 229پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے جن میں سے 27مردانہ پولنگ اسٹیشنز 26خواتین پولنگ اسٹیشنزاور176 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہونگے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا

پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا

عید کی تعطیلات،شہرقائد کےباسیوں کوبری خبرسنادی گئی

عید کی تعطیلات،شہرقائد کےباسیوں کوبری خبرسنادی گئی

عید کیسے گزارنی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کر دی

عید کیسے گزارنی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کر دی

روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

عامرلیاقت حسین نے عید ملنے کا نیا طریقہ  متعارف کروادیا، انٹرنیٹ صارفین برہم

عامرلیاقت حسین نے عید ملنے کا نیا طریقہ متعارف کروادیا، انٹرنیٹ صارفین برہم

حکومت کو کیسے گرائیں۔۔شہباز شریف نے بڑااقدام اٹھالیا

حکومت کو کیسے گرائیں۔۔شہباز شریف نے بڑااقدام اٹھالیا

جاوید ہاشمی پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے ، انکا بیان ذاتی رائے ہے، ن لیگ

جاوید ہاشمی پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے ، انکا بیان ذاتی رائے ہے، ن لیگ

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

 اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے