10:02 pm
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست خاتمے کےقریب ہے،فواد چوہدری

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست خاتمے کےقریب ہے،فواد چوہدری

10:02 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست خاتمے کےقریب ہے،عید کی چھٹیوں میں لاک ڈاؤن کا مقصد مثبت کیسز میں کمی لانا ہے،الیکشن کمیشن کو اختیار دیا ہے کہ ای وی ایم مشین استعمال کر سکے گا، وراثت سرٹیفکیٹ کیلئے عدالت جانے کی ضرورت نہیں رہی،نادرا فیملی ٹری دیکھ کر وراثت سرٹیفکیٹ جاری کرسکے گا، اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے بھی 24 سفارتخانوں میں ڈیسک قائم کررہے ہیں،این
ای ڈی کے100سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاکہ سب سے کم ایس او پیز پر عملدآمد سندھ خصوصاکراچی میں ہوا جہاں ایس او پیز کو فالو نہیں کیا گیا جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عوام نے ایس او پیز کو فالو کیا ہےجس کے باعث اب ہم کورونا وائرس کے پھیلائو میں کمی دیکھ رہے ہیں مگر کراچی ایسی صورتحال نہیں ہے،اس وقت کراچی میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے اگر ایسا نہ ہواتواس کےاثرات پورےملک پر پڑیںگے ۔ہمیں سندھ کی بالخصوص فکر ہے جہاں حکومت اس پر عملدآمد نہیں کررہی ۔انہوں نے کہاکہ آج کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں 161اموات ہوئی ہیں اور یہ زیادہ تر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جن میں سے ستر مریض وینٹی لیٹر پر تھے ۔انہوں نے کہاکہ کابینہ نے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی کی منظوری دے دی،معافی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہو گا۔ فوا د چوہدری نے کہاکہ پاکستان میں بھی الیکشن کمیشن کوذمہ دارانہ رویہ اختیارکرناہوگا،کورونا وائرس کی وجہ سے بھی ووٹنگ میں کمی آئی ہے،ای ووٹنگ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق ملے گا،ای وی ایم مشین سے 20 منٹ میں پورے حلقے کا نتیجہ آجائے گا،انتخابی اصلاحات کے چار پہلو ہیں، ای ووٹنگ بنیادی طورپراوورسیزپاکستانیوں کیلئےہے،انتخابی اصلاحات کے 4حصےہیں،ایک الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہے،دوسراحصہ ای ووٹنگ ہے،الیکشن کمیشن اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کیلئے کام کرے گا۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم  پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

ایمیزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

ایمیزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند