11:02 am
خوشاب PP-84میں شیر ہی دھاڑے گا ۔۔۔!!! مریم نوازمیدان میں آگئیں ،دوٹوک اعلان کردیا ،حکمران جماعت پر سکتہ طاری

خوشاب PP-84میں شیر ہی دھاڑے گا ۔۔۔!!! مریم نوازمیدان میں آگئیں ،دوٹوک اعلان کردیا ،حکمران جماعت پر سکتہ طاری

11:02 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے خوشاب کے حلقہ پی پی 84میںآ ج ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کہا ہے کہ خوشاب میں شیر ہی دھاڑے گا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ خوشاب کے بہنوں ،بھائیوں اور بزرگو کورونا ایس او پیز کے تحت گھر سے نکلیں، اپنے ووٹ سے آج ملک کی ترقی کو لگے وائرس سے محفوظ کریںتفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع خوشاب کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ووٹ ڈالنے کیلئے ووٹرز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، پولنگ اسٹیشن نمبر 210 پر کئی ووٹرز بغیر پرچی 
کے ووٹ ڈالنے پہنچے۔پولیس اہلکار بغیر پرچی کے آنے والے ووٹرز کو واپس بھیجتے رہے۔خوشاب کے علاقے جوڑاں کلاں کا رہائشی ایک ٹانگ سے معذور رحیم بخش بھی ووٹ ڈالنے پہنچا جس نے ووٹ کاسٹ کر دیا۔رحیم بخش کا کہنا تھا کہ ووٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے یہ فرض ادا کرنے آیا ہوں۔خواتین کے پولنگ اسٹیشن نمبر 211 پر رش ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔مذکورہ پولنگ اسٹیشن پر خواتین کی جانب سے سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا جا رہا۔الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے ووٹرز سے ووٹ ڈالنے آنے کی اپیل کر دی۔الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کا کہنا ہے کہ ووٹرز بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشنز میں ووٹ ڈالنے آئیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حلقے میں پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں۔الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے یہ ہدایت بھی کی کہ ووٹرز کورونا وائرس کی ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں۔مٹھہ ٹوانہ بوائز ہائی اسکول میں ایک بزرگ ووٹرز روایتی انداز میں سر پر پگڑی، پاؤں میں کھسہ اور دھوتی پہن کر ووٹ ڈالنے کے لیے پہنچ گئے۔کئی پولنگ اسٹیشنوں پر کافی گہما گہمی دیکھنے میں آ رہی ہے، نوجوان، بزرگ اور خواتین ووٹرز اپنے گھروں سے نکل کر پولنگ اسٹیشنز کا رخ کر رہے ہیں۔ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اطلاعات بھی ملی ہیںصبح 8 بجے شروع ہونے والی ووٹنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔الیکشن کی مانیٹرنگ کے لیے 10 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جو انتخابی نتائج جاری ہونے تک فرائض سر انجام دیتی رہیں گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ نون کے رکن ملک وارث کلو کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر 8 امیدواروں کے درمیان الیکشن ہو رہا ہے۔پی ٹی آئی کے علی حسین خان، نون لیگ کے ملک معظم کلو اور پیپلز پارٹی کے غلام حبیب احمد میدان میں ہیں۔حلقے میں 229 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 13 کو انتہائی حساس جبکہ 43 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔پی پی 84 میں 2 لاکھ 92 ہزار 687 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جن میں سے مرد ووٹرز 1 لاکھ 55 ہزار 104 جبکہ خواتین ووٹرز 1 لاکھ 37 ہزار 583 ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق امن و امان قائم رکھنے کیلئے 540 رینجرز اور 2 ہزار 800 پولیس اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں۔حساس پولنگ اسٹیشنوں کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

زلف کی گھنی چھاؤں، وہ آنچل کا لہرانا، پھر تھوڑا سا مسکا کے اور آنکھ کا چرانا

زلف کی گھنی چھاؤں، وہ آنچل کا لہرانا، پھر تھوڑا سا مسکا کے اور آنکھ کا چرانا

پی ٹی آئی رہنما ء کی لاش منگلاڈیم سے برآمد ۔۔۔نماز جنازہ کب اورکہاں اداکی جائیگی ،اعلان کردیاگیا

پی ٹی آئی رہنما ء کی لاش منگلاڈیم سے برآمد ۔۔۔نماز جنازہ کب اورکہاں اداکی جائیگی ،اعلان کردیاگیا

ہمیں نواز شریف کوجیل میں رکھنے کاشوق نہیں  پیسے واپس کریں اورجہاں مرضی چلے جائیں 

ہمیں نواز شریف کوجیل میں رکھنے کاشوق نہیں  پیسے واپس کریں اورجہاں مرضی چلے جائیں 

دعائیں قبول ہوگئیں ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی

دعائیں قبول ہوگئیں ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی

پاک فوج نے ملک میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنادیا،بڑی ہلاکتیں ، جوان بھی شہید ۔۔ آج کی بڑی خبر

پاک فوج نے ملک میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنادیا،بڑی ہلاکتیں ، جوان بھی شہید ۔۔ آج کی بڑی خبر

خوراک کی کمی ۔۔شدید ترین قحط آنا والاہے،ایک مکئی کی قیمت کروڑوں روپے میں ملے گی

خوراک کی کمی ۔۔شدید ترین قحط آنا والاہے،ایک مکئی کی قیمت کروڑوں روپے میں ملے گی

شوہرکی جگہ بہن کابھائی پانچ سال تک کیاکام کرتارہا۔۔۔پولیس کوجب معلوم ہواتوان کے بھی ہوش اڑ گئے

شوہرکی جگہ بہن کابھائی پانچ سال تک کیاکام کرتارہا۔۔۔پولیس کوجب معلوم ہواتوان کے بھی ہوش اڑ گئے

خس کم جہاں پاک، طالب علم سے ۔۔ز۔۔کرنےوالا مفتی عزیز بیٹے سمیت انجام کو پہنچا

خس کم جہاں پاک، طالب علم سے ۔۔ز۔۔کرنےوالا مفتی عزیز بیٹے سمیت انجام کو پہنچا

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب