11:56 am
 پیپلزپارٹی وفاق میں حکومت بناکر عوام دشمن اقدامات کا خاتمہ کرے گی ،بلاول

پیپلزپارٹی وفاق میں حکومت بناکر عوام دشمن اقدامات کا خاتمہ کرے گی ،بلاول

11:56 am

کراچی(روزنامہ اوصاف)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کی کسی فیکٹری، کسی کمپنی اور کسی کھیت میں کام کرنے والے محنت کش کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، پاکستان پیپلزپارٹی وفاق میں حکومت بناکر عوام دشمن اقدامات کا خاتمہ کرے گی تاکہ عام آدمی کو سستی اشیا مہیا ہوسکیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی وفاق میں اقتدار میں آکر پورے پاکستان کے محنت کشوں کے لئے بے نظیر مزدور کارڈ کا اجرا کرے گی،
 
پاکستان پیپلزپارٹی ملک کے محنت کشوں کی جماعت ہے، ہم عوام اور مزدوروں کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے،۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیماری سنگین ہونے کی صورت میں سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن میں رجسٹرڈ مزدوروں کا علاج نجی اسپتالوں میں کرایا جائے گا، اگر کوئی محنت کش خدانخواستہ کسی حادثے میں انتقال کرجائے تو بے نظیر مزدور کارڈ کے ذریعے بیوہ کو عدت گزارنے کی رقم کے علاوہ لواحقین کی امداد ہوگی، اگر کوئی محنت کش خدانخواستہ کسی حادثے میں معذور ہوجائے تو اسے بے نظیر مزدور کارڈ کے ذریعے گریجویٹی اور تاحیات پنشن ملے گی، روٹی اور کپڑا ہی نہیں بلکہ مکان کا وعدہ پورا کرنے کیلئے بھی بے نظیر مزدور کارڈ کے ذریعے رہائشی اسکیموں میں خصوصی رعایت ملے گی،۔انہوں نے کہاکہ محنت کشوں کو اپنے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور شادی کے لئے بھی اس مہنگائی کے دور میں بے نظیر مزدور کارڈ کے ذریعے گرانٹ دی جائے گی، اس بدترین مہنگائی میں سندھ کے تمام محنت کشوں کو بیماری کے دوران بے نظیر مزدور کارڈ کے ذریعے میڈیکل گرانٹ مہیا کی جائے گی، غیررجسٹرڈ صنعتی مزدوروں جبکہ زرعی مزدوروں سمیت سندھ کے تمام محنت کشوں کو دوسرے مرحلوں میں بے نظیر مزدور کارڈ کا اجرا ہوگا، چیئرمین پیپلزپارٹی نےملک میں بڑھتی مہنگائی کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہاکہ مافیاز کی سرپرست عمران خان کی حکومت مہنگائی کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے ملک میں بدترین مہنگائی کے دنوں میں بے نظیر مزدور کارڈ کا اجرا کیا ہے، سندھ کے چھ لاکھ رجسٹرڈ صنعتی مزدوروں کو پہلے مرحلے میں بے نظیر مزدور کارڈ کے اجرا سے مہنگائی کے دنوں میں لاکھوں خاندانوں کی زندگی آسان بنائیں گی۔

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 شہباز شریف سے  یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

شہباز شریف سے یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا