10:26 am
این اے 249  ضمنی الیکشن :ووٹوں کی دوبارہ گنتی جاری،تحریک انصاف کا بائیکاٹ

کراچی(روزنامہ اوصاف) کراچی میں این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی جاری ہےجبکہ تحریک انصاف اور پی ایس پی نے گنتی کا بائیکاٹ کردیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور امیدوار آر او آفس میں موجود ہیں۔سائٹ ایریا ڈی آر او آفس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کالج کے اندر اور باہر تعینات ہے۔ 29 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کامیاب قرار پائے تھے۔
مفتاح اسماعیل نے 15 ہزار 473 ووٹ لئے تھے۔مسلم لیگ نون اور پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا تھا۔ دوبارہ گنتی کی درخواست ن لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل نے دی تھی۔دوسری جانب تحریک انصاف اور پاک سرزمین نے دوبارہ گنتی کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے اور دوبارہ گنتی کا مکمل بائیکاٹ کردیا ہے۔پیپلزپارٹی کے سوا تمام جماعتیں دوبارہ گنتی کی مخالفت کررہی ہیں ۔تاہم پیپلزپارٹی نے دوبارہ گنتی پر رضا مندی ظاہرکی تھی اور ابھی تک اپنے فیصلے پر قائم ہے ۔دوسری جانب لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 204 پولنگ سٹیشن میں ہماری لیڈ تھی جو ختم ہوگئی، امید ہے وہ برقرار رہے گی، خوشاب دیہی علاقہ ہے اس کے باوجود رات ایک بجے تک فارم 45 مل گیا، این اے 249 میں فارم 45 رات کے 4 بجے دیا گیا، امید ہے معاملہ یہی پر حل ہو جائے گا۔این اے 249 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ دوبارہ گنتی کا عمل جلد سے جلد مکمل ہونا چاہیے، ری کاؤنٹگ میں بھی پیپلزپارٹی کی جیت ہوگی، کوئی غیر قانونی عمل ہوا تو اسے چیلنج کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

ایک ساتھ 3چھٹیاں۔۔23،24 اور25 ستمبر کو پورے ملک بھر میں چھٹی کا اعلان۔پرائیویٹ اور سرکاری ملازمین کی موجیں ، تعلیمی ادارے بھی بند،شاندار خبر

پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں:سعودی عرب

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار