02:06 pm
نئی تاریخ رقم،نوجوانوں کو 5 کروڑ روپے تک قرض دینے کا فیصلہ ،خبر پڑھ کر آپ خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

نئی تاریخ رقم،نوجوانوں کو 5 کروڑ روپے تک قرض دینے کا فیصلہ ،خبر پڑھ کر آپ خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

02:06 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وفاقی حکومت نے کامیاب جوان پروگرام میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کے لیے قرض کی حد 5 کروڑ روپے تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کامیاب جوان پروگرام سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک، وزیر اعظم
کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار اور معاشی ماہرین نے شرکت کی۔وفاقی حکومت نے کامیاب جوان پروگرام میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں کامیاب جوان پروگرام کو روزگار کی فراہمی کے لیے بڑا ٹول بنانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ملکی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کے لیے قرض کی حد 5 کروڑ روپے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر خزانہ نے رقم کی تقسیم کے عمل میں ہنگامی بنیاد پر تیزی لانے کا عندیہ دیا ہے۔پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کے لیے 4 مختلف کیٹیگریز طے کر دی گئی ہیں، پہلی کیٹیگری 1 سے 5 لاکھ روپے تک مائیکرو فنانسنگ کی جائے گی۔ گاؤں، دیہات اور یونین کونسلز کی سطح پر رقم کی تقسیم ہوگی۔دوسری کیٹیگری میں رقم 10 سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دی گئی۔ 20 لاکھ روپے کی رقم بغیر سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ تیسری کیٹیگری میں رقم کی حد 20 لاکھ سے ڈھائی کروڑ روپے تک ہوگی، چوتھی کیٹیگری میں 5 کروڑ روپے تک کا قرض فراہم کیا جائے گا۔اجلاس میں کہا گیا کہ 15 جون تک وفاقی کابینہ اور اقتصادی رابطہ کمیٹی سے تبدیلیوں کی منظوری لی جائے گی، رقم اسی سال سے بجٹ میں مختص کردی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نوجوانوں میں کم از کم 100 ارب روپے کی رقم فوری تقسیم کی جائے گی۔وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام معیشت اور انڈسٹری کے لیے انقلابی پروگرام ثابت ہوگا۔ منصوبہ زراعت اور ایس ایم ای سیکٹر کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر سکے گا، پروگرام میں شامل بینک قرض کی تقسیم کا عمل تیز کر دیں۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ زراعت، ایس ایم ایز، سروس سیکٹر اور مینو فیکچرنگ انڈسٹری کے لیے زبردست پیکج ہے، کم از کم 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے نوجوانوں کے مطالبات کو مد نظر رکھ کر کیے گئے ہیں

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 شہباز شریف سے  یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

شہباز شریف سے یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا