05:09 pm
عید الفطر کے موقع پر سی ویو اور ہاکس بے بند رکھنے کا فیصلہ

عید الفطر کے موقع پر سی ویو اور ہاکس بے بند رکھنے کا فیصلہ

05:09 pm

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے عید الفطر کے موقع پر سی ویو اور ہاکس بے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کرونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزرا ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی،ناصر شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد
علی شاہ کو بتایا گیا کہ سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے پرائیوٹ اسپتالوں سے بات کی ہے۔آج سے نجی اسپتالوں کو کورونا ویکسین دی جائے گی وہ مفت لائیں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہوٹلز میں قرنطینہ سہولتیں بحال کی جارہی ہیں، کراچی میں کل سے کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 سے 14.23فیصد اور حیدر آباد میں 18.1 فیصد سے کم ہو کر 11.92 فیصد ہوگیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل سے اتوار تک ٹیک اوے مغرب تک ہوگی اور مغرب کے بعد صرف ریسٹورینٹ ہوم ڈلیوری کرسکیں گے جب کہ گروسری کی دکانیں شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی۔فارمیسیز کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا اور ویکسی نیشن سینٹرز 24 گھنٹے کام کریں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ عید کے دنوں میں ہاکس بے اور سی ویو بند رہیں گے جب کہ اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید پابندیاں عائد ہوں گی۔ کل سے اتوار تک ریستورانوں کی ٹیک اوے سروس مغرب تک ہوگی، اس کے بعد مغرب کے بعد صرف ہوم ڈیلوری کی جاسکے گی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز جاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 108 اموات ہوئیں جبکہ کورونا کے مزید 4 ہزار198 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد18 ہزار 537 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8لاکھ 45ہزار834 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 شہباز شریف سے  یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

شہباز شریف سے یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا