06:00 pm
عمران خان صاحب اگر آپ نے جہانگیر ترین سے ہاتھ ملایا تو آپ کی جماعت کا تگڑا گروپ پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دے گا۔۔کپتان بری طرح پھنس گئے۔

عمران خان صاحب اگر آپ نے جہانگیر ترین سے ہاتھ ملایا تو آپ کی جماعت کا تگڑا گروپ پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دے گا۔۔کپتان بری طرح پھنس گئے۔

06:00 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت یہ مہم چلائی جا رہی ہے کہ وزیراعظم عمران خان اسمبلی توڑ دیں گے۔حقیقت میں ا س خبر میں جان ہے نہیں ا سکی وجہ یہ ہے کہ یہ خبر میڈیا میں گزشتہ ایک سال سے زائد عرصہ سے گردش کر رہی ہے اگر ایسے کوئی حالات تھے تو یہ کام پہلے ہی ہو جانا تھا۔اس کی مثال آپ اس بات سے
بھی لے سکتے ہیں کہ جس دن سے پنجاب حکومت قائم ہوئی ہے اسی دن سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ہٹائے جانے کی خبریں آ رہی ہیں مگر تین سال بزدار صاحب نے بھرپور کامیابی کے ساتھ گزار لیے ہیں اور لگتا یہی ہے کہ آئندہ دو سال بھی وہ بھرپور ٹھاٹھ باٹ کے ساتھ وزیراعلیٰ ہاؤس میں گزاریں گے۔اسی طرح اسمبلی توڑنے اور دوبارہ الیکشن کی طرف جانے کی خبریں بھی تواتر سے آ رہی ہیں مگر وزیراعظم ہاؤس میں مکمل خاموشی ہے اور روز مرہ کام جوں کے توں چل رہے ہیں۔اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے سینئر صحافی ڈاکٹر دانش نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی حکومت میں موجود دو دھڑوں کے درمیان انتہائی کشیدگی چل رہی ہے۔جس میں سے ایک گروہ وزیراعظم کو اسمبلی توڑنے اور عوام میں جانے کا مشورہ دیتا نظر آتا ہے جبکہ دوسرا گروپ ایساکرنے سے منع کرتا ہے۔جبکہ شاہ محمود قریشی گروپ نے وزیراعظم سے یہ کہا ہے کہ اگر جہانگیرترین کے ساتھ صلح کرنے یا ان کی طرف ہاتھ بڑھانے کی بات کی گئی تو وہ ان کا ساتھ چھوڑ دیں گے اور پی ٹی آئی کو الوداع کرجائیں گے۔جبکہ ایک گروہ یہ چاہ رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اسمبلی نہ توڑیں بلکہ حالات ایسے پیدا کردیے جائیں کہ اسٹیبلشمنٹ مجبور ہو کر مارشل لا لگا دے۔تاہم ڈاکٹر دانش نے اپنا موقف بیاں کرتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ اسٹیبلشمنٹ کو کسی قسم کا مارشل لا لگانے کی ضرورت ہے۔ان کے پاس اتحادی جماعتوں کے بہت سارے پیادے ہیں وہ جب بھی چاہیں گے کسی پیادے کو راستے سے ہٹادیں گے اور یہ حکومت ٹھک سے گر جائے گی۔تو اس کے لیے اسٹیبلشمنٹ کو اتنی زحمت کرنا کہ مارشل لا لگایا جائے اس کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔تو بات یہ ہے کہ وزیراعظم صاحب جتنا بھی مدعا دوسروں پر پھینکنے کی کوشش کریں گے اتنا ہی خود کو ایکسپوز کریں گے اورحالات بگڑتے چلے جائیں گے اور بظاہر یہی لگتا ہے کہ اسمبلی توڑنے کی نوبت نہیں آئے گی اور اس سے قبل ہی عدم اعتماد کی تحریک لا کر اس حکومت کو الوداع کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر، رعایتی پیکج میں توسیع کردی گئی

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر، رعایتی پیکج میں توسیع کردی گئی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

 پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

 قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

 پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

 آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

 ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

احساس ایجوکیشن سی سی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے سکینڈری تعلیم کیلئے وظائف کی منظوری

احساس ایجوکیشن سی سی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے سکینڈری تعلیم کیلئے وظائف کی منظوری

 شہبازشریف کی فلم میں کامیڈی ایکشن ‏اور آب بیتی کی داستان تھی۔ فردوس عاشق اعوان

شہبازشریف کی فلم میں کامیڈی ایکشن ‏اور آب بیتی کی داستان تھی۔ فردوس عاشق اعوان