06:17 pm
 پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان نے حکومت سے بروقت نیا سمسٹر شروع کرنے کا مطالبہ کردیا

 پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان نے حکومت سے بروقت نیا سمسٹر شروع کرنے کا مطالبہ کردیا

06:17 pm


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان( ایپ سپ) پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نےوفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کو خط لکھتےہوئےکہاہےکہ کوروناکےباعث  تعلیمی اداروں کی بندش  کےبعدموسم خزاں کےسمسٹر کےآغازمیں تاخیر سےمتعلق حکومتی فیصلےسےصورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے،حکومتی فیصلہ سےتعلیمی سفر میں خلل اور طلبہ میں مزید تناؤ پیدا ہونےکےمعاملےمیں ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو لکھے جانے
والے  خط میں کہاہے کہ’ایپ سپ‘ پچاسی نجی شعبے کی یونیورسٹیوں کی ایک منتخب نمائندہ تنظیم ہے ،اس میں  اکتیس علاقائی کیمپس ہیں جن میں چالیس فیصد سے زیادہ طلبہ پورے پاکستان میں اعلی تعلیم کے شعبے میں ہیں،  دوسرے شعبوں کی طرح کورونا کی تیسری لہر نے تعلیم کے شعبے کو بری  طرح متاثر کیا ہے،خزاں سمسٹر  برائے سال دو ہزار اکیس کے آغاز میں تاخیر سے  مزید نقصان ہو گا۔چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے  خط میں مزید کہا کہ نجی شعبے کی یونیورسٹیوں کا پہلے سے پریشان حال مالی نظام تباہ ہونیوالا ہے  ، یہ نظام وبائی امراض کے دوران حکومت کی طرف سے کسی خاص ریلیف کے بغیر خود ہی مشکل سے بچ رہا ہے، خزاں سمسٹر  میں تاخیر سے اساتذہ اور    عملے کی تنخواہوں سمیت آپریشنل اخراجات پورا کرنا ناممکن ہوگا ۔چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نےوفاقی وزیر تعلیم کو لکھے جانے والے خط میں کہاہے کہ موسم خزاں کے سمسٹر میں داخلے  کیلئے تاخیر نہیں کی جا سکتی،پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو تعلیمی شیڈول کے مطابق خزاں سمسٹر کیلئے داخلے کھولنے کی اجازت دی جا سکتی ہے،اس حوالے سے بہترین بین الاقوامی طریقہ کار کو بھی اختیار کیا جا سکتا ہے، یہ قدم طلبہ کو کورونا کی تیسری لہر  اور ذہنی تناؤ  سے بچانے  میں بھی معاون  ثابت ہو گا۔ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری  عبدالرحمن  نےحکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت موسم خزاں سمسٹر  کیلئے بروقت داخلے شروع کرنے کی تجویز پر غور کرے۔

تازہ ترین خبریں

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

 حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

 گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے