06:39 pm
 شہباز شریف کی پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کے بعد ایک اور اہم شخصیت سے ملاقات ۔۔ شہباز شریف کیا کرنے والے ہیں؟؟ انتہائی اہم خبر 

 شہباز شریف کی پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کے بعد ایک اور اہم شخصیت سے ملاقات ۔۔ شہباز شریف کیا کرنے والے ہیں؟؟ انتہائی اہم خبر 

06:39 pm


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے  پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر سے الگ الگ ملاقات کی ، اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خان خاقان عباسی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور  کرسچین ٹرنر سے ملاقات میں دوطرفہ امور ، ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف نے موجودہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن
کی جانب سے جاری کارروائیوں سے برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا جبکہ خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔شہبازشریف نے کورونا وبا کے دوران برطانیہ کی جانب سے پاکستان کی امداد کو سراہتے ہوئے کورونا وبا کی وجہ سے برطانیہ میں ہونے والی اموات پر برطانوی ہائی کمشنر سے افسوس کا اظہار کیا۔ شہبازشریف نے کہاکہ کورونا عالمی وبا نے پوری دنیا کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، بنی نوع انسان کو اس مصیبت سے نجات کے لئے مشترکہ تعاون اور کوششیں کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ انسانیت کی بقا کا سوال ہے۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ اور پاکستان کے دوطرفہ روابط کی ایک طویل تاریخ ہے،پاکستانیوں کے لئے برطانیہ دوسرے گھر کی مانند ہے جو دونوں ممالک کے تعلقات کی نہایت منفرد جہت ہے،برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری دونوں ممالک کے درمیان روابط کی مضبوطی اور فروغ میں نہایت شاندار کردار ادا کررہی ہے، دونوں ممالک کا باہمی تعاون باہمی مفاد میں ہے۔ شہبازشریف نے ڈیوک آف ایڈنبرگ شہزادہ فلپ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور شاہی خاندان کے لئے تعزیت کا پیغام دیا۔آنجہانی شہزادہ فلپ کے لئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر علاقائی اہمیت کے امور خاص طورپر افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلاءاور قیام کے لئے کوششوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچئین ٹرنر نے شہبازشریف کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے رمضان کی مبارک دی۔

تازہ ترین خبریں

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

 حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

 گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے