10:21 am
پاکستان: موذی وباء کورونا نے مزید 120افراد کی جان لے لی

پاکستان: موذی وباء کورونا نے مزید 120افراد کی جان لے لی

10:21 am


اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)موذی وباء کورونا کے پاکستانیوں پر حملے جاری و ساری ، ایک ہی دن 120افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ چار ہزار109افراد میں وائرس کی تصدیق کردی گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 797 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 54 ہزار 240 ہو گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹےمیں 48 ہزار 103 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی 
شرح 8.54 فیصد رہی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 82 ہزار 731 ہے اور 7 لاکھ 52 ہزار 712 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 951 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 722، خیبرپختونخوا 3 ہزار 562، اسلام آباد 706، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 246 اور آزاد کشمیر میں 503 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 77 ہزار 684، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 23 ہزار 150، پنجاب 3 لاکھ 16 ہزار 334، سندھ 2 لاکھ 90 ہزار 756، بلوچستان 23 ہزار 186، آزاد کشمیر 17 ہزار 763 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 367 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

جیت کی خوشی ،عثمان ڈارنے مصطفیٰ نوازکھرکھرکامنہ میٹھاکرادیا

جیت کی خوشی ،عثمان ڈارنے مصطفیٰ نوازکھرکھرکامنہ میٹھاکرادیا

پاکستان کی مشہور سڑک کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

پاکستان کی مشہور سڑک کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

پیپلزپارٹی نے 5سال ن لیگ اور 3سال تحریک انصاف کا مقابلہ کیا۔ بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی نے 5سال ن لیگ اور 3سال تحریک انصاف کا مقابلہ کیا۔ بلاول بھٹو

 بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ایونٹ کا انعقاد ہوا،پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے۔ جام کمال 

 بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ایونٹ کا انعقاد ہوا،پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے۔ جام کمال 

کراچی لاک ڈاون میں نرمی ۔۔۔محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی لیٹرجاری کردیا

کراچی لاک ڈاون میں نرمی ۔۔۔محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی لیٹرجاری کردیا

 وزیر داخلہ شیخ رشید  اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔ پلوشہ خان

 وزیر داخلہ شیخ رشید  اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔ پلوشہ خان

 لاہور  کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

لاہور کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مزید 500 روپے کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مزید 500 روپے کمی

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

پیپلزپارٹی نے  پٹرول کی قیمتوں میں مزید  اضافہ مسترد کر دیا

پیپلزپارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ مسترد کر دیا

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے لاک ڈاؤن پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے لاک ڈاؤن پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔

بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے۔ شہریار آفریدی

بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے۔ شہریار آفریدی

سندھ حکومت صنعت اور ٹرانسپورٹ کی بندش پر نظرثانی کرے، اسد عمر

سندھ حکومت صنعت اور ٹرانسپورٹ کی بندش پر نظرثانی کرے، اسد عمر

سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔