10:58 am
 شہبازشریف کے وکلاء کی جانب سے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے کوئی درخواست نہیں دی گئی،فوا د چوہدری

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ شہبازشریف کے وکلاء کی جانب سے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے ایف آئی اے کوکوئی درخواست نہیں دی گئی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مختلف ٹوئٹس میں انہوں نے کہاکہ ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہاکہ بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا اختیار ہے، شہباز شریف کے وکلاء کی طرف سے عدالتی فیصلے کی بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کی ابھی تک کوئی درخواست ڈی جی ایف آئی اے کو نہیں دی گئی
 
، صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، حکومت اس فیصلے کیخلاف عدالت کو رجوع کرے گی۔ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ اتنی جلدی تو پنچایت میں بھی فیصلہ نہیں ہوتا، اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث شخص کو باہر جانے کی اجازت ملنا قانون کے ساتھ مذاق ہے۔معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ شہباز شریف کا بھائی، بیٹا اور داماد بھی اشتہاری ہیں، ملزم اور مجرم لندن میں اکٹھے عید منائیں گے۔وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا شہباز شریف نے تو اپنے بھائی نواز شریف کی گارنٹی دی تھی، جو تاحال فرار ہیں۔ معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو گرمی ستا رہی ہے، ان کا دل لندن کی ٹھنڈی ہوائیں لینے کیلئے مچل رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 

میں پاکستانی وزیر اعظم ہوں ، موٹر سائیکل پر سوار پاکستانی وزیر اعظم کودیکھتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ، ویڈیو دیکھیں 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔

جیت کی خوشی ،عثمان ڈارنے مصطفیٰ نوازکھرکھرکامنہ میٹھاکرادیا

پاکستان کی مشہور سڑک کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

پیپلزپارٹی نے 5سال ن لیگ اور 3سال تحریک انصاف کا مقابلہ کیا۔ بلاول بھٹو

 بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ایونٹ کا انعقاد ہوا،پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے۔ جام کمال 

کراچی لاک ڈاون میں نرمی ۔۔۔محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی لیٹرجاری کردیا

 وزیر داخلہ شیخ رشید  اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔ پلوشہ خان

 لاہور  کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز