03:31 pm
شاپنگ آرام سے کریں مارکیٹیں چاند رات تک کھلی رہیں گی، اعلان کر دیا گیا

شاپنگ آرام سے کریں مارکیٹیں چاند رات تک کھلی رہیں گی، اعلان کر دیا گیا

03:31 pm


لاہور(نیوز ڈیسک) آل پاکستان انجمن تاجران نے کل سے چاند رات تک کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا، حکومت اگر کوئی ریلیف نہیں دے سکتی تو کاروبار کرنے دے، 9 دن کاروبار بند رکھنا تاجروں کو ذبح کرنے کے مترادف ہے۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نےاپنے بیان میں کہا کہ کل آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں کاروبار کھلے رہیں 
گے۔تمام تاجر کل سے چاند رات تک اپنا کاروبار جاری رکھیں گے۔ اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومت کے پاس اگر کوئی ریلیف نہیں تو ہمیں کاروبار کرنے دے۔ 9 دن کاروبار بند رکھنا تاجروں کو ذبح کرنے کے مترادف ہے۔اجمل بلوچ نے گزشتہ روز بھیحکومت کے لاک ڈاؤن عائد کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرح ہماری حکومت بھی 24 گھنٹے کاروبار کرنے کی اجازت دے۔ہم 8 تا 16 مئی کاروبار بند کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن مسترد کرتے ہیں۔ تاجر برادری چاند رات تک کاروبار جاری رکھے گی۔ حکومت کے غلط فیصلے سے جتنا کورونا وائرس پھیلنا تھا وہ 2 دنوں میں پھیل چکا ہے۔ کورونا روکنے کے لئے حکومت زیادہ ٹائم دے تاکہ رش ختم ہوجائے، تاجر برادری چاند رات تک کاروبار جاری رکھے گی۔ فیصلہ ساز بتائیں یومیہ بنیاد پر رزق کمانے والے 9 دن کہاں سے گھروں کا خر چ چلا ئیںگے۔مزید برآں اسی طرح مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کل سے شروع ہونے والے لاک ڈاؤن کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عید کے حوالے سے کروڑوں روپے کا سرمایہ لگایا ہے، بیشتر دکاندار کرائے دار ہیں۔ حکومت کو تجویز دی تھی کہ کاروبار کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے۔ لیکن ہماری تجویز نہیں مانی گئی۔ کل بلوچستان بھر کے تاجر اپنا کاروبار کھلا رکھیں گے، اگر انتظامیہ نے کاروبار سے روکنے کی کوشش کی تو سخت مزاحمت کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی 

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی 

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

 20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

 مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا  

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا  

کمرتوڑ مہنگائی،پٹرول، آٹا ،بجلی چینی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ جے یو ائی نے احتجاج کا اعلان کردیا

کمرتوڑ مہنگائی،پٹرول، آٹا ،بجلی چینی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ جے یو ائی نے احتجاج کا اعلان کردیا

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار؛ تاریخ کی تیسری گرم ترین رات

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار؛ تاریخ کی تیسری گرم ترین رات

عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔  نواز شریف

عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔ نواز شریف

اسے کہتے ہیں اصل خوشخبری ، حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ایکساتھ کتنے فیصد اضافہ کر دیا ؟ سب جھوم اٹھے

اسے کہتے ہیں اصل خوشخبری ، حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ایکساتھ کتنے فیصد اضافہ کر دیا ؟ سب جھوم اٹھے

پاکستان میں پٹرول 94روپے فی لیٹر ہو گیا

پاکستان میں پٹرول 94روپے فی لیٹر ہو گیا

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال