04:04 pm
خطرہ پہلے سے زیادہ دورازے پر دستک دے رہا ہے،وفاقی وزیر اسد عمر نے خبردار کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے خطے میں دوران وبا کیسز اور اموات میں تیزی آئی ہے ، خطرہ پہلے سے زیادہ دورازے پر دستک دے رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج سے16 تاریخ تک نقل و حرکت کی پابندیاں تکلیف کا باعث ہیں، اقدامات کی ضرورت انتہائی خطرناک صورتحال کی وجہ سےپیش آئی،
وائرس کا خوفناک پھیلاؤ خطےمیں خطرناک صورتحال کاباعث بنا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال دنیا بھرکی ہیڈلائنزمیں ہے ، بھارت میں گزشتہ روز 4 لاکھ سےزیادہ کیس رپورٹ ،4194 اموات ہوئیں ، بھارت کےمختلف شہروں میں اسپتال بھرے اورآکسیجن کی قلت ہے۔این سی او سی کے سربراہ نے کہا کہ چھوٹے سے ملک نیپال میں تیزی سے کوروناکیسز میں اضافہ ہوا ، نیپال میں روز7ہزار کیسز رپورٹ ہورہے ہیں ،اموات کی تعدادبڑھی ہے، پورے خطے میں دوران وبا کیسز اور اموات میں تیزی آئی ہے ، الحمد اللہ ہم بروقت اقدام سے بدترین صورتحال سے محفوظ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران جس کی آبادی پاکستان کےنصف سےبھی کم ہےوہاں بھی کیسز بڑھے، ایران میں روزکی بنیاد پر اموات 400 سے تجاوز کر چکی ہیں ، احتیاط کی ضرورت واضح ہے،خطرہ پہلے سے زیادہ دورازے پر دستک دے رہا ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ کوروناکی پہلی لہرمیں کامیابی پرہمیں عالمی سطح پر پذیرائی ملی، ضروری ہےمتحد ہوکرکوروناکےخلاف پہلی لہرکی طرح کامیابی حاصل کریں، انشااللہ ہم مل کر دوبارہ کامیابی حاصل کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

 قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

 پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

 آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

 ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

احساس ایجوکیشن سی سی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے سکینڈری تعلیم کیلئے وظائف کی منظوری

 شہبازشریف کی فلم میں کامیڈی ایکشن ‏اور آب بیتی کی داستان تھی۔ فردوس عاشق اعوان

حکومت کو ایف بی آر کو سپریم کورٹ کے اختیارات دینے کی کوشش کا انکشاف

عوام بھاری منافع کے لالچ میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں اور سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ نیب

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ کہاں کہاں بارش ہوگی ۔۔۔محکمہ موسمیات نے سب بتا دیا

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ