01:51 pm
شہبازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینا بوسیدہ نظام کا ثبوت ہے،فواد چوہدری

شہبازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینا بوسیدہ نظام کا ثبوت ہے،فواد چوہدری

01:51 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینا بوسیدہ نظام کا ثبوت ہے،پی ٹی آئی اسی بوسیدہ نظام کی تبدیلی کیلئے جنگ لڑ رہی ہے ، فیصلے کو چیلنج کرینگے ۔شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے کہاکہ ماضی میں اربوں روپے چوری کرکے پاکستان سے باہر بھیجے گئے اس کے بعد بیرون ملک جائیدادیں خریدی گئیں ، اس کا ایک حصہ ہمیں معلوم ہے کہ نوازشریف کے چاراپارٹمنٹس ہیں
 
جہاں وہ اور ان کے دونوں بیٹے رہائش پذیر ہیں جبکہ مریم نواز کہتی ہیں کہ ان کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے ۔ایک جرمن اخبار نے دنیا کے بدنام ترین حکمرانوں کی کہانی دی گئی جسے ہم پانامہ سکینڈل کے نام سے جانتے ہیں اوراس میں غریب ترین ممالک کے حکمران امیر ترین تھے اور انہوں نے اپنے ملک سے پیسہ لے کر زیادہ تر امیر ممالک میں لگایا تھا ، پاکستان میں شریف فیملی کا نام اس سکینڈل میں آیا اور پتہ چلا کہ پاکستان سے اربوں روپے باہر لے جایا گیا اور اس سے جائیدادیں خریدیں گئیں۔انہوںنے کہاکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ابھی بھی نظام تبدیل نہیں ہوسکا اور یہ حقیقت بھی ہے کیونکہ نے جب سے حکومت سنبھالی ہے نظام کی تبدیلی کیلئے جنگ شروع کی اور یہ جنگ ابھی جاری ہے ۔شہبازشریف کو جس طرح سے باہرجانے کی اجازت ملی یہ بھی ہمارے نظام کے بوسیدہ ہونے کا ایک ثبوت ہے ۔کس طرح سے ایک ہی دن میں شہبازشریف کا کیس لگا ٗ

نوٹس ہوئےاور ایک ہی دن میں بیان ہوا اور اس کے بعد انہیں باہرجانے کی اجازت مل گئی ، اس میں ہوسکتاہےکہ ایمرجنسی کا کوئی معاملہ ہو لیکن سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ پنجاب کی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کہیں زیادہ بیمار ہیں اگر وہ پاکستان میں رہکر اپنا علاج کروا رہی ہیں تو کیا شہبازشریف اور نوازشریف کو نہیں چاہیے کہ وہ پاکستان میں اپنا علاج کرائیں جنہوں نے یہاں طویل ترین حکومت کی ۔مسئلہ یہاں پر یہ ہے کہ شہبازشریف کو اجازت دینے کا مطلب یہ ہو گا کہ ہم ہزاروں قیدیوں کے حقوق کوایک طرف رکھ کر بھول جائیں اور شہبازشریف کو ہم باہر جانے دیں جبکہ باقی تمام قیدیوں کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ جیل سے باہر کسی ہسپتال میں علاج کراسکے ۔اس فیصلے سے یہ تاثر پیدا ہوتاہے کہ بڑے لوگ جالے کو توڑ کر باہر نکل رہے ہیں اور چھوٹی چھوٹی مچھلیاں اس جال میں پھنس رہی ہیں ۔ہم شہبازشریف کی بیرو ن ملک جانے کی اجازت کو چیلنج کرنا ہمارا ٓئینی حق ہے اور ہم اسے چیلنج کرنے جارہے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

کراچی سرکلر ٹرین کا منصوبہ منظور کر لیا گیا

کراچی سرکلر ٹرین کا منصوبہ منظور کر لیا گیا

تنزانیہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افرادہ ل ا ک

تنزانیہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افرادہ ل ا ک

بغیرٹیسٹ یا گھر بیٹھے نوکری لینے کا ثبوت دکھائیں وزارت چھوڑ دوں گا، وزیر تعلیم سندھ

بغیرٹیسٹ یا گھر بیٹھے نوکری لینے کا ثبوت دکھائیں وزارت چھوڑ دوں گا، وزیر تعلیم سندھ

ملزم3 سال تک ہر جمعہ کو بد ف ع لی کرتا رہا،طالب علم کے ساتھ بدفعلی کے الزام میں گرفتار ملزم عزیزالرحمان کے مقدمے میں نئے انکشافات

ملزم3 سال تک ہر جمعہ کو بد ف ع لی کرتا رہا،طالب علم کے ساتھ بدفعلی کے الزام میں گرفتار ملزم عزیزالرحمان کے مقدمے میں نئے انکشافات

یا میرے مالک ہمیں معاف فرما ، پاکستان کے اہم شہر میں سگے باپ نے 17سالہ بیٹی کو سوتا پا کر ۔۔۔۔! استغفر اللہ

یا میرے مالک ہمیں معاف فرما ، پاکستان کے اہم شہر میں سگے باپ نے 17سالہ بیٹی کو سوتا پا کر ۔۔۔۔! استغفر اللہ

آرمی چیف کی ایکسٹیشن کے حوالے سے مریم کا بیان ، پارٹی کا ردعمل سامنے آگیا

آرمی چیف کی ایکسٹیشن کے حوالے سے مریم کا بیان ، پارٹی کا ردعمل سامنے آگیا

کپتان کے دور حکومت میں ایک ساتھ 10 بڑی خوشخبریاں ، کچن کی دس چیزوں کی قیمتوں میں زبردست کمی ، مزہ ہی آگیا

کپتان کے دور حکومت میں ایک ساتھ 10 بڑی خوشخبریاں ، کچن کی دس چیزوں کی قیمتوں میں زبردست کمی ، مزہ ہی آگیا

باغی پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے ساتھی ارکان اسمبلی ان کا ساتھ چھوڑنے

باغی پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے ساتھی ارکان اسمبلی ان کا ساتھ چھوڑنے

عمران خان وفاقی وزرا، وزرائے اعلیٰ اور تینوں افواج کے سربراہان کو لے کر آئی ایس آئی سیکرٹریٹ پہنچ گئے

عمران خان وفاقی وزرا، وزرائے اعلیٰ اور تینوں افواج کے سربراہان کو لے کر آئی ایس آئی سیکرٹریٹ پہنچ گئے

راہ چلتی طالبہ کو ہراساں کرنے والانوجوان گرفتار

راہ چلتی طالبہ کو ہراساں کرنے والانوجوان گرفتار

 اساتذہ بھرتیوں کےلئے لیا گیا ٹیسٹ ایک فیصد امیدوار بھی پاس نہ کرسکے

اساتذہ بھرتیوں کےلئے لیا گیا ٹیسٹ ایک فیصد امیدوار بھی پاس نہ کرسکے

کراچی میں آج رات سے پیر تک سی این جی بند کرنےکا فیصلہ

کراچی میں آج رات سے پیر تک سی این جی بند کرنےکا فیصلہ

پی ٹی آئی رہنمادعا بھٹو نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد خفیہ شادی ڈکلیئر کردی

پی ٹی آئی رہنمادعا بھٹو نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد خفیہ شادی ڈکلیئر کردی

پاکستان کے اہم شہرمیں نئی نویلی دلہن نے اپنی جان لے لی ، جانتے ہیں وجہ کیا سامنے آئی ؟ 

پاکستان کے اہم شہرمیں نئی نویلی دلہن نے اپنی جان لے لی ، جانتے ہیں وجہ کیا سامنے آئی ؟