03:54 pm
وزیراعظم کا آج عمرہ شیڈول، خطاب بھی کریں گے

وزیراعظم کا آج عمرہ شیڈول، خطاب بھی کریں گے

03:54 pm

مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا آج مکہ مکرمہ جانے کا پروگرام ہے جہاں عمرہ ادا کریں گے۔ عمران خان جدہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر گئے ہوئے ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان
نے مدینہ منورہ آمد کے بعد روضہ رسول ؐ پر حاضری دی اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان روضہ رسول ؐ پر حاضری دینے کے لیے مدینہ منورہ پہنچے تو خاتون اوّل بھی ہمراہ تھیں، مدینہ منورہ میں ان کا استقبال گورنر مدینہ منورہ امیر فیصل بن سلیمان بن عبد العزیز نے کیا۔یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعے کی شب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات کی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔ سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قصر السلام جدہ کے ایوان شاہی میں مذاکرات کیے۔انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات کے استحکام کے موضوع پر بات چیت کی۔ سعودی پاکستانی اعلی رابطہ کونسل کے معاہدے پر دستخط کیے۔ دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دو معاہدوں اور دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے سعودی ولی عہد اورعمران خان کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے درمیان دو معاہدوں اور دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے جس میں سزایافتگان کے سلسلے میں تعاون کا معاہدہ، انسداد جرائم کے سلسلے میں تعاون کا معاہدہ شامل ہے۔ان دونوں معاہدوں پر سعودی عرب کی طرف سے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز اور پاکستان کی جانب سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دستخط کیے۔ انسداد منشیات کے سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر مملکت کی جانب سے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز اور پاکستان کی طرف سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دستخط کیے ہیں۔توانائی، بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ، پانی اور مواصلات کے شعبوں میں منصوبوں کی فنڈنگ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر سعودی عرب کی طرف سے وزیر سیاحت و سربراہ سعودی ترقیاتی فنڈ احمد الخطیب اور پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دستخط کیے۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو خیبرپختونخوا میں تیسری بار حکومت ملنے کی پیشنگوئی کر دی گئی، اپوزیشن رہنما نے خود ہی اعتراف کرلیا

عمران خان کو خیبرپختونخوا میں تیسری بار حکومت ملنے کی پیشنگوئی کر دی گئی، اپوزیشن رہنما نے خود ہی اعتراف کرلیا

کورونا کا پھیلاؤ تیز، کن کن شہروں میں این سی او سی کی پابندیوں کا اطلاق ہو گا؟ فہرست آگئی

کورونا کا پھیلاؤ تیز، کن کن شہروں میں این سی او سی کی پابندیوں کا اطلاق ہو گا؟ فہرست آگئی

ن لیگ عبوری سیٹ اپ کا حصہ بنے گی یا نہیں؟ سینئر لیگی رہنما نے واضح اعلان کر دیا

ن لیگ عبوری سیٹ اپ کا حصہ بنے گی یا نہیں؟ سینئر لیگی رہنما نے واضح اعلان کر دیا

زلفی بخاری مزید2اہم عہدو ں سے مستعفی ہو گئے

زلفی بخاری مزید2اہم عہدو ں سے مستعفی ہو گئے

سردی کی شدت میں اضافہ ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

سردی کی شدت میں اضافہ ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

ہفتے میں کتنے روز کلاسز ہوں گی؟ این سی او سی اجلاس میں تجویز پیش کر دی گئی

ہفتے میں کتنے روز کلاسز ہوں گی؟ این سی او سی اجلاس میں تجویز پیش کر دی گئی

عوام کیلئے بڑا ریلیف ۔۔بجلی کے بلوں میں بڑی کمی کا امکان، خوشخبری سنا دی گئی

عوام کیلئے بڑا ریلیف ۔۔بجلی کے بلوں میں بڑی کمی کا امکان، خوشخبری سنا دی گئی

مجھے یا میرے خاندان کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہوں گے، وقار ذکا نے سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی

مجھے یا میرے خاندان کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہوں گے، وقار ذکا نے سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی

طاقتور حلقوں نے فیصلہ کر لیا۔۔ حکومت کتنے ہفتوں کی مہمان ہے؟ حکومتی صفوں میںکھلبلی مچ گئی

طاقتور حلقوں نے فیصلہ کر لیا۔۔ حکومت کتنے ہفتوں کی مہمان ہے؟ حکومتی صفوں میںکھلبلی مچ گئی

پریتی زنٹا اور عامر خان کی خفیہ شادی ، خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی ، اداکارہ نے پہلی بار خاموشی توڑ دی

پریتی زنٹا اور عامر خان کی خفیہ شادی ، خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی ، اداکارہ نے پہلی بار خاموشی توڑ دی

فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کیلئے بڑا جھٹکا، الیکشن کمیشن نےاہم فیصلہ سنا دیا ، صورتحال پریشان کن ہو گئی

فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کیلئے بڑا جھٹکا، الیکشن کمیشن نےاہم فیصلہ سنا دیا ، صورتحال پریشان کن ہو گئی

خام تیل کی قیمتیں سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، پیٹرول بھی مزید مہنگا ہونے کا امکان

خام تیل کی قیمتیں سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، پیٹرول بھی مزید مہنگا ہونے کا امکان

ریلوے ٹریک پر دھماکہ، مسافر ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی،انجن اور بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، زخمیوں اور ہلاکتوں سے متعلق تفصیلات آگئیں

ریلوے ٹریک پر دھماکہ، مسافر ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی،انجن اور بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، زخمیوں اور ہلاکتوں سے متعلق تفصیلات آگئیں

چوہدری نثار کی ن لیگ میں واپسی سے متعلق دھماکے دار خبر۔۔ سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی

چوہدری نثار کی ن لیگ میں واپسی سے متعلق دھماکے دار خبر۔۔ سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی