05:41 pm
شاہد خاقان عباسی کا فوادچوہدری اور شہزاداکبر کوکرارا جواب

شاہد خاقان عباسی کا فوادچوہدری اور شہزاداکبر کوکرارا جواب

05:41 pm


اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے شہزاد اکبراور فواد چوہدری کوپریس کانفرنس کرنے پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی وزیراورمشیر بتائیں ان کے والد کی شہرت کیا تھی اور ان کے کتنے اثاثے تھے ؟ اور آج اپنے اثاثے بتادیں یہ کہاں سے لے کر آئے ہیں ؟نیب نے عدالت میں اعتراف کیا کہ شہبازشریف نےکرپشن ،کک بیک لیا نہ غیر قانونی فنڈز سے اثاثے بنائے۔پریس کانفرنس کرتے 
ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پانچ سال ہماری حکومت وفاق میں رہی ہے اور ہم نے پہلے دن سے چیلنج کیا تھا کہ کوئی بھی ہماری کرپشن دکھائے ،ٹی وی کیمرے لگائیں یا جو بھی کرنا ہے کریں اور عوام کو دکھائیں کہ کونسی کرپشن ہوئی ہے ؟ ہم ایک بار پھر عمران خان اور ا ن کے کرائے کے وزیروں کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ عدالتوں میں جاکر ثابت کریں کہ کہاں کرپشن ہوئی ؟۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے دس سال پنجاب کی خدمت کی ، ان کے کاموں کا بدترین دشمن بھی اعتراف کرتے ہیں ۔ان کے کاموں کی وجہ سے آج پاکستان بالخصوص پنجاب نے ترقی کی ہے ۔اپوزیشن لیڈر بنے اورابھی تین سال پورے نہیں ہوئے لیکن آدھا عرصہ انہوں نے نیب اور جیل میں گزارا ہے اس بات کا کوئی جواب دے گا کہ کس جرم میں ان کو نیب کے ریمانڈ پر دیا گیا اور جیل میں ڈالا گیا ؟شہبازشریف پر کرپشن کا ایک ڈھیلا بھی ثابت نہیں ہو سکا ۔تین سال سے لگائے جانیوالے الزامات کی حقیقت لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے اندر موجود ہے ،فل بنچ نے یہ بات کہی ہے کہ نیب نے ہمارے سامنے عدالت کے اندر اعتراف کیا ہے کہ شہبازشریف نے کوئی کرپشن نہیں کی، نیب نے اعتراف کیا ہے کہ شہبازشریف نے کوئی کک بیک لیاہے ،کوئی غیرقانونی فنڈ حاصل کرکے اثاثے نہیں بنائے ۔نیب کے اعتراف کے بعد باقی کیا رہ جاتا ہے جبکہ عدالت کہتی ہے کہ الزام لگانا کافی نہیں ہے ، آپ کے 55والیم ہوں یا 5500 ہوں ان میں کچھ ہونا بھی چاہیے جب آپ ثبوت نہیں دیں گے تو ان والیم کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔عدالت نے یہ بھی کہاکہ جوانکم ٹیکس گوشواروں میں ڈکلیئر ہوتا ہے وہ حقیقت مانا جاتا ہے ،عدالت نے یہ بھی کہا کہ نیب نے یہ بات معلوم کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی کہ شہبازشریف کے ذرائع آمدن کیا ہے ؟جب نیب نے ایسی کوئی کوشش نہیں کی تو ہم پر الزامات کیوں لگائے جاتے ہیں ؟

تازہ ترین خبریں

 ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام تنگ آ چکی ہے۔احسن اقبال

ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام تنگ آ چکی ہے۔احسن اقبال

 حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں دھاندلی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہے ۔ فرحت اللہ بابر

حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں دھاندلی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہے ۔ فرحت اللہ بابر

سندھ حکومت نے تھر کے 200گائوں کےلئے 28کروڑروپے مختص کردیے

سندھ حکومت نے تھر کے 200گائوں کےلئے 28کروڑروپے مختص کردیے

سندھ کے اندر جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ موجود ہے۔ سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔فواد چوہدری

سندھ کے اندر جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ موجود ہے۔ سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔فواد چوہدری

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

چشتیاں میں کنویںکی دیوار بناتے ہوئے زمین بیٹھ گئی ۔۔۔ 3 مزدور جاں بحق

چشتیاں میں کنویںکی دیوار بناتے ہوئے زمین بیٹھ گئی ۔۔۔ 3 مزدور جاں بحق

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

 پی ‏ٹی آئی کی حکومت نےگالم گلوچ کی سیاست کی بنیادڈالی ہے۔وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ

پی ‏ٹی آئی کی حکومت نےگالم گلوچ کی سیاست کی بنیادڈالی ہے۔وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ

 پاکستان ایک پرامن، خود مختار اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی

پاکستان ایک پرامن، خود مختار اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی

 ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ چیئرمین نیب

ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ چیئرمین نیب

 محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آصف علی ذرداری 

 محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آصف علی ذرداری 

محلےکے لڑکوں سے ناجائز تعلقات پر 14سالہ لڑکی کو مار ڈالا گیا

محلےکے لڑکوں سے ناجائز تعلقات پر 14سالہ لڑکی کو مار ڈالا گیا

 الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر نہ معیشت بہتری ہوئی اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں ۔مفتاح اسماعیل

الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر نہ معیشت بہتری ہوئی اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں ۔مفتاح اسماعیل