11:43 am
کہوٹہ شہر میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ روز کامعمول بن گیا

کہوٹہ شہر میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ روز کامعمول بن گیا

11:43 am

کہوٹہ( تحصیل رپورٹر) تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں آئے روز اضافہ موٹر سائیکل چوری ہونا معمول بن گیا محلہ ادوالہ کے رہائشی محمد معین نے تھانہ کہوٹہ میں درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ میں ایک غریب مزدور بورنگ کا کام کرتا ہوں گزشتہ روز اپنی
موٹر سائیکل ہنڈا 125ماڈل 2021 گھر کے باہر کھڑی کی رات 12 بجے تک موٹر بائیک گھر کے باہر موجود تھی صبح اٹھ کر دیکھا تو وہاں موجود نہ تھی تلاش کرنے کے باوجود نہ مل سکی پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی