10:05 pm
 رمضان سستا بازار سے کوئی ریلیف نہیں ملتا، مخصوص افراد کو نوازنے کیلئے یہ ڈرامہ رچایا جاتا ہے ، عوامی حلقوں کے شکایات

رمضان سستا بازار سے کوئی ریلیف نہیں ملتا، مخصوص افراد کو نوازنے کیلئے یہ ڈرامہ رچایا جاتا ہے ، عوامی حلقوں کے شکایات

10:05 pm

فتح جنگ ( نمائندہ اوصاف) فتح جنگ رمضان بازار عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے خواص کو نوازنے کا ذریعہ بن گیا سبسڈی کے نام پر لاکھوں روپے چند افراد کی جیبوں میں چلے جاتے ہیں عوام کو دھیلے کا فائدہ نہیں ہوتا رمضان سستے بازار حکومتی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگایا جاتا ہے پورے رمضان میں چینی ناپید رہی آٹا اور گرین چینل کے نام پر بھی آنکھوں کی دھول جھونکی جاتی رہی ہے سابقہ
حکومت کی طرز پر موجودہ حکومت نے بھی رمضان المبارک کے دوران سستے رمضان بازاروں کے نام پر ڈرامہ سیریل جاری رکھی افسر شاہی نے حکمرانوں کو ماموں بنانے کیلئے رمضان سستے بازاروں کا ڈرامہ رچایا تھا جسے موجودہ حکومت کو بھی جاری رکھنے پر مجبور کر دیا گیا سستی شہرت کیلئے حکومتی خزانے کو سبسڈی کے نام پر کروڑوں روپے نقصان پہنچایا جاتا ہے عام آدمی کو سستا رمضان بازار سے کوئی ریلیف نہیں ملتا یہ ڈرامہ محض چند افراد کو نوازے کیلئے رچایا جاتا ہے چینی آٹا اور گرین چینل کے علاوہ رمضان بازار لگانے کیلئے ٹینٹ کرسیاں اور دیگر سامان کے کرایہ کی مد میں لاکھوں روپے کے بل بنائے جاتے ہیں امسال بھی پورے رمضان المبارک کے دوران چینی ناپید رہی چند توڑے بیچ کر افسران اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی گرین چینل پر سبزی فروٹ سمیت متعدد اشیاء کی فراہمی پر سبسڈی دی گئی چینی کیلئے لوگ مارے مارے پھرتے رہے سارا دن سینکڑوں خواتین و حضرات چینی کیلئے انتظار کرتے رہتے تاہم چینی مافیا نے حکومت کیلئے بد نامی کی خریداری میں اہم کردار ادا کیا سرکاری عملہ رمضان بازار میں مصروف رہا اور عام مارکیٹ میں دکاندار لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے رہے عوامی حلقوں نے رمضان سستا بازار میں ہونے والے با ضابطگیوں اور بد نظمی کا اعلیٰ سطح پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔


تازہ ترین خبریں

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

ایک دن میں سونا 2200 رروپے فی تولہ مہنگا،قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی

ایک دن میں سونا 2200 رروپے فی تولہ مہنگا،قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی

سعودی وزیر خارجہ سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کیلئے بغداد پہنچ گئے

سعودی وزیر خارجہ سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کیلئے بغداد پہنچ گئے

کراچی ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بعد خاتون نے ڈی ایس پی کو تھپڑ جڑ دیا

کراچی ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بعد خاتون نے ڈی ایس پی کو تھپڑ جڑ دیا

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف جامع آپریشن

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف جامع آپریشن

پنجاب بھر کے سکولوں میں لارج سکیل اسیسمنٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری

پنجاب بھر کے سکولوں میں لارج سکیل اسیسمنٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری

عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا مقصد خوف پھیلانا ہے، حماد اظہر

عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا مقصد خوف پھیلانا ہے، حماد اظہر

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فواد حسن فواد بری

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فواد حسن فواد بری

شیخ رشید گرفتاری،صرف قانون پر عمل ہوا ہے پسلیاں تونہیں تڑوائیں, وفاقی وزیر داخلہ

شیخ رشید گرفتاری،صرف قانون پر عمل ہوا ہے پسلیاں تونہیں تڑوائیں, وفاقی وزیر داخلہ

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا