10:47 am
 پاکستان کا امریکا کو ایئر بیس یا اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں،شاہ محمود قریشی

پاکستان کا امریکا کو ایئر بیس یا اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں،شاہ محمود قریشی

10:47 am

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کا امریکا کو ایئر بیس یا اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں، اس حوالے سے قیاس آرئیاں کی جارہی ہے۔ نئی امریکی انتظامیہ سے بہترتعلقات چاہتے ہیں، امریکا نے افغانستان میں پاکستان کے کردارکوسراہا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام ’نقطہ نظر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تاریخی نوعیت کے تعلقات ہیں، ہرمشکل وقت میں برادر ملک نے
ساتھ دیا۔ سعودی عرب کا کشمیرکے حوالے سے کردارڈھکا چھپا نہیں۔ تنازع کشمیرکے معاملے پرتھرڈ پارٹی سے بھارت نے ہمیشہ انکارکیا، میرے خیال میں بھارت ثالثی کے لیے تیارنہیں، دوایٹمی قوتیں جنگ نہیں کرسکتی واحد راستہ گفتگوہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارا محبت کا رشتہ ہے، وزیراعظم نے اپنا نقطہ نظرسعودی عرب کوسمجھایا، وزیراعظم کے 3 روزہ دورے میں ہم نے اپنی سمت کا تعین کرلیا، لوگوں نے سعودی عرب پاکستان تعلقات بارے غلط پروپیگنڈا کیا تھا، عید کے بعد سعودی عرب سے وفد پاکستان آئے گا، سعودی وزیرخارجہ بھی آئینگے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب بھی افغانستان میں امن چاہتا ہے۔ ہم بھی چاہتے ہیں افغانستان اپنے مستقبل کا فیصلہ بات چیت سے حل کرے۔ ہمسایہ ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کر رہے، خدانخواستہ اگر وہاں انارکی پھیلی تو ہمیں بھی نقصان ہو گا، افغانستان کا حل جنگ نہیں مذاکرات سے ہی حل ہوگا۔پروگرام کے دوران سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے سوال کیا کہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان امریکا کو ایئر بیس دے رہا ہے۔پروگرام کے دوران میزبان اجمل جامی نے واضح کیا کہ جوزف بائیڈن امریکی صدر منتخب ہونے سے پہلے متعدد بار کہہ چکے تھے کہ انخلاء کو جب ممکن بنائیں گے تو ہمیں بیرون ملک اڈے چاہیے ہوں گے۔اس سوال کے جواب میں شاہ محمد قریشی نے کہا کہ پاکستان کا ایئر بیس دینے کا کوئی ارادہ نہیں، اس حوالے سے قیاس آرئیاں کی جارہی ہے۔ نئی امریکی انتظامیہ سے بہترتعلقات چاہتے ہیں، امریکا نے افغانستان میں پاکستان کے کردارکوسراہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے برادر ملکوں میں غلط فہمیوں کودور ہونا چاہیے، پاکستان کے امت مسلمہ کے ساتھ اس وقت بہترین تعلقات ہیں، قطر، یمن، ایران کے ساتھ تعلقات میں بہتری آرہی ہے، پاکستان کے چین کے ساتھ تاریخی تعلقات ہے اوررہیں گے، پاکستان کوکسی اورکیمپ میں جانے کی ضرورت نہیں، بھارت کے روس کے ساتھ بہترین تعلقات تھے اب امریکا کا سٹرٹیجک پارٹنرہے۔ پاکستان امریکا تعلقات میں اتار چڑھاؤ رہا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ میں ظلم کیا گیا،مذمت کرتے ہیں، سعودی عرب میں اسرائیل کے حوالے سے کوئی گفتگونہیں ہوئی، اسرائیل کے حوالے سے پاکستان پرکوئی دباؤنہیں، سعودیہ نے دباؤکے باوجود اسرائیل بارے موقف تبدیل نہیں کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب میں افغانستان کے معاملات پربھی گفتگوہوئی، برادر ملک نے امن کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہا ، افغانستان میں امن سے پاکستان سمیت خطے کوفائدہ ہوگا۔کشمیر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے کچھ لوگ کشمیرایشوزپرسیاست نہ کریں، میرا موقف بڑا کلیئرہے مقبوضہ کشمیرکے تمام معاملات بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت،پاکستان کے مشرف ،زرداری دور میں ایک آفیشل بیک ڈورچینل تھا، اب کوئی بیک ڈورچینل نہیں، پاکستان اپنے معاملات طے کرنے کو تیار ہے، بھارت نے اپنے معاملات کو بگاڑا ہواہے۔ کشمیرمسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں سے حل کیا جاسکتا ہے، اپنے اصولی موقف پرقائم ہیں، کشمیرایک متنازع علاقہ ہے، آرٹیکل 370کومقبوضہ کشمیرکی پارٹیوں نے بھی مسترد کیا۔

تازہ ترین خبریں

انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تیسری بار تشکیل

انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تیسری بار تشکیل

تحریک انصاف کےسابق ارکان اسمبلی ودیگر رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر ، شکنجہ کسنے کی تیاریاں

تحریک انصاف کےسابق ارکان اسمبلی ودیگر رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر ، شکنجہ کسنے کی تیاریاں

عبوری ضمانت منظور، عدالت نے  پولیس کو حسان نیازی کی گرفتار سے روک دیا

عبوری ضمانت منظور، عدالت نے پولیس کو حسان نیازی کی گرفتار سے روک دیا

الیکشن التوا کیس، جسٹس مندوخیل کی سماعت سے معذرت، ایک بار پھر بینچ ٹوٹ گیا

الیکشن التوا کیس، جسٹس مندوخیل کی سماعت سے معذرت، ایک بار پھر بینچ ٹوٹ گیا

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آرو دینے کی ناکام کوشش، چوہدری پرویز الٰہی

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آرو دینے کی ناکام کوشش، چوہدری پرویز الٰہی

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی حکام کی کارروائی ، 9 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی حکام کی کارروائی ، 9 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

جمہوریت سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکہ نے وضاحت کردی

جمہوریت سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکہ نے وضاحت کردی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا