11:04 am
بیٹے کی تعلیمی قابلیت کا بیان لیاقت بلوچ کو مہنگا پڑ گیا،سوشل میڈیا صارفین ناراض

بیٹے کی تعلیمی قابلیت کا بیان لیاقت بلوچ کو مہنگا پڑ گیا،سوشل میڈیا صارفین ناراض

11:04 am

کراچی (ویب ڈیسک )جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے اپنے بیٹے کی تعلیمی کارکردگی سے متعلق ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا جس پر ٹویٹر صارفین ناراض ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لیاقت بلوچ کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ الحمد اللہ میرے بیٹے احمد جبران بلوچ نے یونیورسٹی آف ٹورنٹو سے پی ایچ ڈی کا تھیسز مکمل کرلیا ہے،امتحان میں ان کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے میٹرک سے پی ایچ ڈی 
تک جن اداروں میں احمد جبران نے تعلیم حاصل کی ان کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ میرے بیٹے کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے، یہ اس کے والدین، دوستوں خصوصاً پنجاب اسکول کیلئے خوشی کا مقام ہے۔ٹویٹر پر ان کے اس بیان پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا کچھ نے انہیں مبارکباد پیش کی تو بہت سے ٹویٹر صارفین نے سوال اٹھایا کہ اپنے بیٹے کو جہاد کیلئے کشمیر کیوں نہیں بھیجا؟جیلانی ترین نامی ایک صارف نے لکھا کہ لیاقت بلوچ صاحب کو مبارک ہو کہ ملک کی سادہ لوح عوام کو مسلمانوں کے خلاف جہاد کیلئے افغانستان بھیجو اور اپنے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے بیرون ملک بھیج دو۔نبیلہ فیروز بھٹی نامی ایک صارف نے بھی طنزیہ انداز میں لیاقت بلوچ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ان والدین کیلئے افسوس ہے جن کے بچے بیرون ملک سے تعلیم حاصل نہیں کرسکے کیونکہ انہوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔احمد خان نامی ایک صارف نے کہا کہ حضور والا! بیٹے کی کامیابی بہت مبارک ہو۔ مگر سوچیے کہ غریبوں کے بچے مدرسے میں پڑھائے۔ بڑے ہوکر انکی داڑھیاں رکھوائیں، پھر انہیں جہاد کے نام پر دہشتگرد بنایا۔ مگر اپنے بیٹے کو اچھے سکولوں میں دنیاوی تعلیم دلوائی، پی ایچ ڈی کروائی مگر داڑھی نہ رکھوائی۔ٹویٹر صارفین نے لیاقت بلوچ کے سیاسی کردار اور ذاتی زندگی کے دہرے معیار پر سوال اٹھائے اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا، سوشل میڈیا صارفین کو کہنا تھا کہ جو زندگی لیاقت بلوچ نے اپنے بیٹے کیلئے چنی وہ اپنی جماعت کے ووٹر اور سپورٹرز کیلئے کیوں نہیں چنتے؟ انہیں کیوں جہاد اور مدارس میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی