03:07 pm
ایمانداری سے بتائیں آپ اپنے مشیروں اور زیروں سے مطمئن ہیں ؟ شہری کے براہ راست سوال پر عمران خان نے کیا جواب دیا ؟

ایمانداری سے بتائیں آپ اپنے مشیروں اور زیروں سے مطمئن ہیں ؟ شہری کے براہ راست سوال پر عمران خان نے کیا جواب دیا ؟

03:07 pm

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے براہ راست عوام کے سوالات کے جوابات دیئے جس دوران ایک شہری نے پوچھ لیا کہ آپ عمرہ کر کے آئے ہیں ایمانداری سے بتائیں کہ آپ اپنے مشیروں اور وزیروں سے مطمئن ہیں جس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا سمجھیں کہ میر ی ٹیم کے گیارہ کھلاڑی ہیں ، ہر کوئی سپر سٹار نہیں ہوتا، جو کھلاڑی بری کارکردگی دکھائے گا اسے باہر کر کے دوسرے کو لے آؤں گا ۔وزیراعظم عمرا ن خان سے شہری نے براہ راست کالز کے سیشن میں تین سوالات کیئے کہ ” کورونا کی وجہ سے خریداری کے وقت میں کمی کی گئی جس کی وجہ سے بازاروں میں رش بڑھ گیا تھا اور کورونا کا مسئلہ بڑھ گیا ، دوسرا ویکسین
سینٹر میں طریقہ کار بہت دھیما ہے جس کے باعث تین سے چار گھنٹے کا وقت لگ جاتاہے ، تیسرا سوال یہ تھا کہ میں عمران خان سے پوچھنا چاہتاہوں کہ آپ ابھی تازہ تازہ عمرہ کر کے واپس آئے ہیں ایمانداری سے بتائیں کہ آپ اپنے مشیروں اور وزیروں سے مطمئن ہیں ؟ وزیراعظم عمرا ن خان شہری کا تیسرا اور آخری سوال سن کر مسکرائے اور سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بازاروں کی ٹائمنگ سے متعلق کافی گفتگو ہوئی ہے کہ ہم کیا کریں ، ایک طرف ہم چاہتے ہیں کہ رش نہ ہو ، شاپنگ کا وقت کم کر دیں لیکن جب وقت کم کرتے ہیں تو رش زیادہ ہو جاتاہے ، اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہم لوگوں کو جمع نہ ہونے دیں ، این سی او سی میں بھی اس پر بات ہو تی ہے ، ماہرین اس پر مشاورت کرتے ہیں ، میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ عید کی چھٹیوں میں احتیاط کر لیں تو بہت فائدہ ہوگا ور نہ ہمیں مشکل کام کرنے پڑیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ 22 کروڑ لوگ بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں ،اس وجہ سے نریندر مودی لاک ڈاؤن لگانے سے ڈ ر رہاہے ۔عمران خان نے دوسرے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان میں کورونا ویکسین بنائی جائے اور انشاءاللہ خوشخبری دیں گے ۔ وزیراعظم نے شہری کے وزیروں اور مشیروں سے متعلق تیسرے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایسے ہے کہ میری ٹیم میں گیارہ کھلاڑی ہیں ، ہر کوئی سپر سٹار نہیں ہوتا ، کوئی اچھا کرتاہے اور کوئی بر اکرتا ہے ، جو بہت برا کرتاہے اسے ٹیم سے نکال کر دوسرے کو لے آتے ہیں ، ہمارے کوئی وزراءزبردست کام کر رہے ہیں ، اگر وزراءاچھا کام نہیں کریں گے تو ٹیم بدلنی پڑے گی ۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن میں 55 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن میں 55 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

وزیر اعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری سے رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری