03:21 pm
سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی واپسی کیلئے معاہدے پر دستخط، زلفی بخاری کی تصدیق

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وزیر اعظم عمران خان کے تین روزہ سعودی عرب کے دورے کے دوران سزا یافتہ قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔دونوں ممالک نے سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل (ایس پی ایس سی سی) کے قیام ، منشیات میں غیر قانونی ٹریفک سے نمٹنے ، 
توانائی ، پن بجلی گھر ، بنیادی ڈھانچے ، نقل و حمل اور مواصلات ، اور آبی وسائل کی ترقی کے منصوبوں کی مالی اعانت کے بارے میں مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے۔ اور جرائم سے نمٹنے کے لئے ایک تعاون کا معاہدہ بھی کیا۔یہ اعلان جمعہ سے اتوار تک وزیر اعظم کے دورے کے دوران ہفتے کے روز دیر سے جاری مشترکہ بیان میں کیا گیا۔ جس کی تصدیق اب معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے بھی کی ہے۔معاون خصوصی نے کہا سعودی عرب کی جیلوں میں موجود 2 ہزار 107 پاکستانی قیدیوں کی ملک میں منتقلی سے متعلق معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ وہ وزیر اعظم عمران خان کے سرکاری دورے پر ان کے ہمراہ تھے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز نے معاہدے کی مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر بتایا کہ معاہدے پر دستخط ہونے سے سعودی قیادت کے 2019 میں کیے گئے ایک وعدے پر کام تیز ہوگا۔یاد رہے کہ سعودی فرمانروا محمد بن سلمان نے فروری 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وزیر اعظم کی جانب سے سعودی جیلوں میں قید تقریباً 3 ہزار قیدیوں کی حالت زار پر توجہ دلائی گئی تھی۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز