04:20 pm
 تربیلا کا پانچواں توسیعی منصوبہ واپڈا کے 10زیر تعمیر بڑے منصوبوں میں شامل ہے، چیئر مین واپڈا

تربیلا کا پانچواں توسیعی منصوبہ واپڈا کے 10زیر تعمیر بڑے منصوبوں میں شامل ہے، چیئر مین واپڈا

04:20 pm

غازی (نامہ نگار)  چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) مزمل حسین نے آج تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا۔ اُن کے دورے کا مقصد منصوبے پر تعمیراتی کام شروع کرنے کے حوالے سے سائٹ پر تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔ منصوبے کے سول ورکس کا کنٹریکٹ گزشتہ ہفتے ایوارڈ کیا جاچکا ہے اور اِس پر تعمیراتی کام جولائی میں شروع ہو جائے گا۔ چیئرمین واپڈا نے اپنے دورے میں ٹنل نمبر5، پاور ہاؤس
اور سوئچ یارڈ کی سائٹس اور پاور ہاؤس کی ان ٹیک کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اِس دوران اُنہیں کنٹریکٹر کی سائٹ پر موبلائزیشن اور پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے مقرر کئے گئے اہداف کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ممبر واٹر واپڈا عبدالظاہر خان درانی، ممبر پاور واپڈا جمیل اختر، ایڈوائزر  ناصر حنیف، پراجیکٹ انتظامیہ اور کنسلٹنٹس کے نمائندے بھی اِس دوران موجود تھے۔ اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ تربیلا کا پانچواں توسیعی منصوبہ واپڈا کا ایک اور اہم منصوبہ ہے جسے کم لاگت  پن بجلی پیدا کرنے کی ترجیحی حکمت ِعملی کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اِس حکمت ِ عملی کا مقصد ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پاکستان میں دستیاب پانی کے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سستی اور ماحول دوست پن بجلی کے ذریعے پورا کرنا ہے۔ تربیلا کا پانچواں توسیعی منصوبہ واپڈا کے 10زیر تعمیر بڑے منصوبوں میں شامل ہے۔ سال 2022 ء سے 2028-29 ء کے دوران محض آٹھ سال کی قلیل مدت میں اِن منصوبوں کی مرحلہ وار تکمیل سے نیشنل گرڈ میں نو ہزار میگاواٹ سے زائد پن بجلی شامل ہوگی اور ملک میں پن بجلی کی پیداوار ی صلاحیت دو گنا ہو جائے گی۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ نیشنل گرڈ میں سستی پن بجلی کے اِس اضافہ سے بجلی کی قیمت میں استحکام آئے گا اورتھرمل بجلی کی پیداوار کے لئے مہنگے درآمدی ایندھن پر انحصار بھی کم ہوگا۔ ملکی اقتصادیات کے استحکام کے لئے پن بجلی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے تربیلاپانچویں توسیعی منصوبے کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے مقررہ اہداف کو ہر صورت مدِ نظر رکھا جائے۔ اُنہوں نے تاکید کی کہ منصوبے کی تعمیر میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے. یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ تربیلا کا پانچواں توسیعی منصوبہ تربیلا ڈیم کی ٹنل نمبر5 پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کا منظور شدہ پی سی ون 807 ملین  امریکی ڈالر پرمشتمل ہے۔ عالمی بنک منصوبے کیلئے 390 ملین ڈالر جبکہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک 300 ملین ڈالر مہیا کر رہے ہیں۔ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے واپڈا پن بجلی منصوبوں کی تعمیر کے لئے مالی معاونت کا تسلسل واپڈا کی مستحکم مالی حالت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ منصوبے کے تین پیداواری یونٹ ہیں، ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت 510 میگاواٹ ہے جبکہ منصوبے کی مجموعی پیداواری صلاحیت ایک ہزار 530 میگاواٹ ہے۔ منصوبے سے 2024ء کے وسط میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ یہ ہر سال نیشنل گرڈ کو ایک ارب 34 کروڑ یونٹ سستی پن بجلی فراہم کرے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے تربیلا ڈیم سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت چار ہزار 888 میگاواٹ سے بڑھ کر چھ ہزار 418 میگاواٹ ہو جائے گی۔ 

تازہ ترین خبریں

اداکارہ اقرا عزیز کو شوٹنگ سے پہلے بسمہ اللہ نہ پڑھنے کا کیوں کہا گیا؟

اداکارہ اقرا عزیز کو شوٹنگ سے پہلے بسمہ اللہ نہ پڑھنے کا کیوں کہا گیا؟

مولی کھانے کے بعد یہ چیزیں ہر گز نہ کھائیں ورنہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے۔۔ جانیں مولی کو کون سی 3 چیزوں کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے؟

مولی کھانے کے بعد یہ چیزیں ہر گز نہ کھائیں ورنہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے۔۔ جانیں مولی کو کون سی 3 چیزوں کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے؟

آپ کا انگوٹھا ان میں سے کس شکل کا ہے ۔۔ سیدھے انگوٹھے والے ہو جائیں خبردار، جانیے آپ کی شخصیت کے بارے میں کون سے راز بتاتے ہیں

آپ کا انگوٹھا ان میں سے کس شکل کا ہے ۔۔ سیدھے انگوٹھے والے ہو جائیں خبردار، جانیے آپ کی شخصیت کے بارے میں کون سے راز بتاتے ہیں

محمد ﷺ کے شہر میں موجود انجن کی کہانی ۔۔ جانیں ان مختلف مقامات کے بارے میں، جن کی حقیقت آپ کو بھی حیران کر دے گی

محمد ﷺ کے شہر میں موجود انجن کی کہانی ۔۔ جانیں ان مختلف مقامات کے بارے میں، جن کی حقیقت آپ کو بھی حیران کر دے گی

جب والدہ کو دوبارہ زندہ دیکھا تو جان میں جان آئی ۔۔ وہ خوش قسمت بیٹا، جس نے اپنا جگر والدہ کو دے دیا

جب والدہ کو دوبارہ زندہ دیکھا تو جان میں جان آئی ۔۔ وہ خوش قسمت بیٹا، جس نے اپنا جگر والدہ کو دے دیا

آئی فون نے برف میں پھنس جانے والے ایک شخص کی زندگی بچالی

آئی فون نے برف میں پھنس جانے والے ایک شخص کی زندگی بچالی

والدہ کی بیماری میں مدد کرنے پر جڑواں بہنوں نے ایک ہی لڑکے سے شادی کرلی

والدہ کی بیماری میں مدد کرنے پر جڑواں بہنوں نے ایک ہی لڑکے سے شادی کرلی

کیا آپ کو معلوم ہے یہ کریم بالوں کے لئے ہوتی ہے؟ اگر آپ بھی اسے اب تک ہونٹوں یا جسم میں لگانے کے لئے استعمال کرتے ہیں

کیا آپ کو معلوم ہے یہ کریم بالوں کے لئے ہوتی ہے؟ اگر آپ بھی اسے اب تک ہونٹوں یا جسم میں لگانے کے لئے استعمال کرتے ہیں

کسی کو دیکھ کر اپنا کھیل تبدیل نہیں کرسکتے، ہمارا ریکارڈ ۔۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے بڑی بات کہہ دی

کسی کو دیکھ کر اپنا کھیل تبدیل نہیں کرسکتے، ہمارا ریکارڈ ۔۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے بڑی بات کہہ دی

حکمران تھے مگر بیٹی کی فیس لیٹ جمع کراتے تھے ۔۔ 2 مشہور سیاست دانوں کی اپنے بچوں سے محبت

حکمران تھے مگر بیٹی کی فیس لیٹ جمع کراتے تھے ۔۔ 2 مشہور سیاست دانوں کی اپنے بچوں سے محبت

بارش کب ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

بارش کب ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

خبردار،شہری ہوشیار رہیں،خطرے کی گھٹنی بج گئی  

خبردار،شہری ہوشیار رہیں،خطرے کی گھٹنی بج گئی  

کراچی پولیس نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کون سا کام کرناشروع کردیا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

کراچی پولیس نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کون سا کام کرناشروع کردیا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

پی پی رہنما نے بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

پی پی رہنما نے بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا