04:24 pm
نئی حکمت عملی سے موٹر وے پولیس کی کارکردگی میں نما یاں اضافہ، حادثات میں نمایاں کمی

نئی حکمت عملی سے موٹر وے پولیس کی کارکردگی میں نما یاں اضافہ، حادثات میں نمایاں کمی

04:24 pm

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) نئی حکمت عملی سے موٹر وے پولیس کی کارکردگی میں نما یاں اضافہ، مہلک اور غیر مہلک حادثات میں نمایاں کمی آئی ہے،انسپکٹرجنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی نئی حکمت عملی سے نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پولیس کی کارکردگی میں نما یاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کا اندازہ موجودہ سال 2021 کے ساتھ گزشتہ سال 2020 کے پہلے چار
ماہ کی کارکردگی سے لگایا جاسکتا ہے۔ نئی حکمت عملی میں موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر مخصوص اوقات میں خصوصی پیٹرولنگ کرنا، مخصوص علاقوں میں عوام میں روڈ سیفٹی شعور اجا گر کرنے کے لئے خصوصی روڈ سیفٹی بیداری مہم خصوصی ٹیموں کا قیام اور شاہراہوں اور موٹر ویز پر روڈ سیفٹی آلات کی بروقت اور آسانی سے دستیابی شامل ہے۔ موٹروے پولیس نے 2020 کے مقابلے میں 2021 کے پہلے چار ماہ میں قانون کی یکساں نفاذ میں 81 فیصد اضافہ کرکے بہترین سروس مہیا کرنے میں ایک اور نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس عرصے کے دوران نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے ٹریفک قوانین کے یکساں نفاذ کی وجہ سے جرمانے میں اضافہ ہوا ہے گذشتہ سال جمع ہونے والے 1.2 ارب کے مقابلہ می2.1 ارب روپے کے ساتھ 78 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔بیان کردہ دورانیہ میں مہلک اور غیر مہلک حادثات میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔سال 2020 میں 138 مہلک حادثات کے مقابلے میں سال 2021 میں 19 فی صد کمی کے ساتھ 112 حادثات ہوئے۔اسی طرح سال2020 میں 251 غیر مہلک حادثات کے تناظر میں سال 2021 میں 63 فی صد کی کمی کے ساتھ صرف 93 حادثات رونما ہوئے۔حادثات کی وجہ سے شرح اموات میں بھی 23 فیصد اور زخمیوں کی تعداد میں پچاس فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔موٹر وے پولیس کے نئی حکمت عملی اور موثر پٹرولنگ کے تحت موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر جرائم کی شرح میں 54فی صد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر کسی بھی مشکل میں پھنسے ہوئے مسافروں کی بروقت مدد موٹروے پولیس کی بنیادی اقدار میں سے ایک ہے اور اس سال 2020 کے مقابلہ میں مسافروں کی امداد میں 74 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔اس سال نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پولیس کے مختلف اقدامات کے سبب سپاہ کی جانب سے گڈ ورک کے زمرے میں 82 فیصد اضافہ دیکھا ہے۔نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی آگاہی مہم ایک کلیدی کردار ادا کررہی ہے اور اس سال پچھلے سال کی نسبت 90 فیصد زیادہ ر وڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی مہمات کا انعقاد کیا گیا۔ نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پولیس کی حالیہ کارکردگی قابل ستائش ہے۔

تازہ ترین خبریں

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان ،پٹرول8 اور ہائی سپیڈ ڈیزل5 روپےفی لٹرسستا ہوگیا

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان ،پٹرول8 اور ہائی سپیڈ ڈیزل5 روپےفی لٹرسستا ہوگیا

پیمر ا کا نیا ضابطہ اخلاق ، ملک کیخلاف نفرت پھیلانے والوں کا بلیک آئوٹ کرنے کی ہدایت

پیمر ا کا نیا ضابطہ اخلاق ، ملک کیخلاف نفرت پھیلانے والوں کا بلیک آئوٹ کرنے کی ہدایت

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے