06:00 pm
 رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی ایک بڑی عظیم نعمت ہے، ممتاز عالم دین قاری اجمل

رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی ایک بڑی عظیم نعمت ہے، ممتاز عالم دین قاری اجمل

06:00 pm

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) ممتاز عالم دین قاری اجمل نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی ایک بڑی عظیم نعمت ہے-اس مہینے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انوار وبرکات کا سیلاب آتا ہے-۔اس ماہ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن پاک کا نزول اسی پاک مہینے میں ہوا،رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرہ عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں
نے جامعہ آمنہ طیبہ للبنات غوثیہ مارکیٹ مغل سرائے راجہ بزار میں ختم القرآن پاک کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علماء استاتذہ کرام اورطالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ختم القرآن پاک کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے مہتمم جامعہ آمنہ طیبہ للبنات راجہ بازار حاجی محمد ابراہیم نے کہا کہ رمضان سے قرآن کریم کا بہت گہرا تعلق ہے-قرآن کریم اسی ماہ رمضان کی ایک خاص رات میں نازل ہوا۔ اس مبارک رات کو، ہم ’’لیلۃ القدر’’یا شب قدر کہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں رمضان کے اوقات وساعات کی قدر کرتے ہوئے روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ تلاوت قرآن کریم بھی میں مصروف رہنا چاہیے۔ رمضان اور قرآن ایک دوسرے سے اس طرح مربوط ہیں کہ یہ دونوں قیامت کے دن روزہ رکھنے والوں اور تلاوت کرنے والوں کے حق میں سفارش بھی کریں گے۔علامہ عثمان ابراہیم نے کہاکہ رمضان المبارک کے مہینہ میں اپنا وقت قرآن کریم میں تدبر وتفکر اور اس کی تلاوت وقرات میں گزاریں۔ یہ عمل جہاں ان کو رمضان جیسے مبارک مہینہ میں ادھر ادھر کی لغو اور لایعنی باتوں سے محفوظ رکھے گاوہیں اس عمل سے اس کی آخرت بھی سدھرے گی اور من جانب اللہ بڑااجر و ثواب بھی ملے گا۔ محفل کے آخر میں وطن عزیز میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال کے خاتمہ،ملک میں امن و امان کے قیام،ملکی سلامتی، افواج پاکستان کی سربلندی اور مدارس و مساجد کی حفاظت کے لئے خصوصی دعا کی۔


تازہ ترین خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

قتل ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج