09:49 pm
شمالی وزیرستان میںشوال کا چاند نظر آگیا۔ کل عید ہوگی

شمالی وزیرستان میںشوال کا چاند نظر آگیا۔ کل عید ہوگی

09:49 pm


شمالی وزیرستان ( مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میںشوال کا چاند نظر آگیا۔ کل عید ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں چاند نظر آگیا۔ شمالی وزیرستان کے مقامی صحافی کے مطابق حیدر خیل میں مقامی کمیٹی کو  چاند نظر آنے کی شہادتین موصول ہونا شروع ہوگئی ۔ میرعلی کے گاؤں حیدر خیل میں 5 شہادتیں موصول ہوئیں۔ صحافی نے مزید بتایا کہ شہادتیں دینے والوں میں عبدالحفیظ، عرفان،
استقلال، فخرالدین اور احمد رضا شامل ہیں ۔ جبکہ عید کا باقاعدہ اعلان علماء کے متفقہ فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے شوال کا چاند دیکھنے کے لئے کل اسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیاگیا۔ رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس کا انعقاد وزارت مذہبی امور کی بلڈنگ میں ہوگا ۔ مرکزی رویت ہلال کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔ اجلاس کے شرکا شوال کا چاند کی شہادتیں مدنظر رکھتے ہوئے عید الفطر منانے کا اعلان کریں گے۔