10:22 pm
کراچی میں تاجر آپے سے باہر ۔۔۔۔۔ رینجرز اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا

کراچی میں تاجر آپے سے باہر ۔۔۔۔۔ رینجرز اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا

10:22 pm

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد کے علاقے لیاری میں دکاندار آپے سے باہر ہوگئے، دکانداروں نے کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے کے لیے آنے والے رینجرز اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے کے لیے آنے والے رینجرز اہلکاروں کو دکانداروں نے تشدد کا نشانہ بنادیا،
پولیس کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس ایس او پیز پر عمل کرانے لیاری کے علاقے بہار کالونی گئی تھی۔پولیس کے مطابق 2 دکانداروں نے رینجرز اہلکاروں پر تشدد کیا، ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دونوں ملزمان بھائی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں