04:59 am
  عید پر ایس اوپیز پر عملدآمد یقینی بنایا جائے ، ڈی پی او جہلم

عید پر ایس اوپیز پر عملدآمد یقینی بنایا جائے ، ڈی پی او جہلم

04:59 am

جہلم (نمائندہ اوصاف)شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں عید الفطر پر امن و امان قائم رکھنے اور Sop'کی عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امروز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی قیادت میں میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں حافظ عطاء الرحمٰن ایس پی انویسٹی گیشن جہلم،محمد اکرم گوندلSDPOصدر سرکل ،اقبال کاظمی SDPOسوہاوہ سرکل،سلیم خٹکSDPO پنڈدادنخان سرکل ،
​​​​​​​محمود احمد شاہ DSPہیڈ کوارٹرز ،خان زمان DSPآرگنائز کرائم ،جملہ ایس ایچ اوز ،انچارج چوکیات اور انچارج برانچز ضلع ہذا نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے عید الفطر کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات اور Sop'sپر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے سخت احکامات جاری کیے۔جہلم شہر کےENTRY/EXITپوائنٹس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی کی جائے گی۔میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے فردافردا سنگین نوعیت کے مقدمات قتل ،اقدام ل،اغوائ،ڈکیتی،رابری،وہیکلTHEFTڈسکس کیے گئے اورSHO'sو تفتیشی افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے SHO'sکو اسپیشل ٹاسک تفویض کیے۔