02:59 pm
میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

02:59 pm

 کراچی (نیوز ڈیسک) عید الفطر جمعہ کو متوقع ہے اور ہفتہ 15 اور اتوار 16 مئی کے درمیان  بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں ہوا کا ایک کم دباؤ بن سکتا ہے، لوپریشر ایریا ممکنہ طور پر طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق 15 اور 16 مئی کے درمیان بحیرہ عرب(عربین سی)کے جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباو بعدازاں ہائی پریشر ایریا میں تبدیل ہوسکتاہے،ہائی پریشر ایریا کے بعد اگلامرحلہ
طوفان میں تبدیل ہونا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عموما اس قسم کے لو پریشر ایریاز سمندر میں ہی ختم ہوجاتے ہیں مگر اس وقت چونکہ سطح سمندرکے درجہ حرارت بلند ہیں تو امکان ہے کہ لو پریشر طوفان کی شکل اختیار کرلے۔ لو پریشرایریا ڈپریشن میں بدلنے کے بعد ہی اس کی شدت اور ممکنہ سمت(ٹریک)کے بارے میں تعین ہوسکے گا تاہم اس وقت پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے ممکنہ طوفان کو میانمار کی جانب سے توکتے نام دیا جائے گا، ان کا کہنا ہے کہ عموما بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان جوکہ مون سون سے قبل تشکیل پاتے ہیں،جن کا رخ عمان،بھارتی گجرات اور پاکستان کے ساحلی مقامات کی جانب متوقع ہوتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ کئی برسوں کے دوران بحیرہ عرب میں جو سمندری طوفان بنے ہیں، ان کا فاصلہ کراچی کے ساحل سے 650 کلومیٹر تا 1050 کلومیٹر کی دوری تک رپورٹ ہوچکا ہے تاہم یہ دیگر ممالک کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے البتہ اس کے نتیجے میں پاکستان کے ساحلی مقامات بالخصوص بلوچستان کی ساحلی پٹی پر بارشیں ریکارڈ ہوچکی ہیں۔غیرسرکاری ویدر اسٹیشنز کے مطابق بحیرہ عرب میں غیرمعمولی سرگرمی کے نتیجے میں آئندہ آنے والے دنوں میں کراچی کے موسم میں تبدیلی میں متوقع ہے جس میں سمندری ہواؤں کی بندش کے سبب گرمی کی شدت میں اضافے جیسے امکانات شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان  اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

نواز شریف اور  چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

نواز شریف اور چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145  وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145 وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی  رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری