04:16 pm
پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا

پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا

04:16 pm

فیصل آباد (ویب ڈیسک) اس وقت ملکی سیاست ہچکولے کھا رہی ہے کہ موجودہ حکومت  کے پاس زیادہ وقت بالکل بھی نہیں ہے کیونکہ ان کے وزرا اور کابینہ کے ارکان اپوزیشن راہنمائوں  کو ای سی ایل میں ڈالنے  اور ان کے خلاف نئے کیسز بنانے میں جتے ہوئے ہیں۔جبکہ اپوزیشن کے
پاس بھی اپنی سیاسی دکان چمکانے کے علاوہ اور کوئی مصروفیت نظر نہیں آتی جبکہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ سے مقبوضہ کشمیر کے ایشو پرکوئی پیش رفت نظر نہیں آتی اور نہ ہی پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے تاحال نکالنے میں کامیاب ہو پائی ہے۔تاہم اس حوالے سے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس کا سٹیٹس برقرار رکھنے کے لیے لابنگ شروع کر دی گئی ہے، ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے بھی اس مرتبہ اچھی خبر آئے گی، پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فیڈمک کے اکنامک زونز کا دورہ کیا، ایم تھری انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا بھی دورہ کیا۔چیئرمین فیڈمک کاشف اشفاق کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے لئے بیرون ممالک موجود سفارتخانے فیڈمک کی بھرپور معاونت کریں گے۔ فیڈمک کو جس ملک میں سرمایہ کاروں تک رسائی کی ضرورت ہے فارن آفس ان کی بھرپور مدد کرے گا، سرمایہ کاری لانے کے لئے وزارت خارجہ میں الگ اکنامک ونگ بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کا سٹیٹس برقرار رکھنے کے لیے لابنگ شروع کر دی گئی ہے، ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے بھی اس مرتبہ اچھی خبر آئے گی، پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کپاس کی پیداوار میں کمی پر قابو پانے کے لئے ریسرچ پر بھرپور توجہ دینی ہو گی، فیڈمک کا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 1500 ایکڑ پر ایگرو بیسڈ اکنامک زون کے قیام کا منصوبہ زراعت کی ترقی کے لیے بہترین اقدام ہے، اس سے ملتان، خانیوال، سرگودھا اور فیصل آباد کے کاشتکاروں کو یکساں فوائد حاصل ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات  کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں  آنیوالی ہیں ؟

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں آنیوالی ہیں ؟

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے  کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر  ئیگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر ئیگا

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف  کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی