03:58 pm
کراچی اور لاہور دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں میں شامل

کراچی اور لاہور دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں میں شامل

03:58 pm

لاہور(ویب ڈیسک )دنیامیں فضائی آلودگی، آب و ہوا کی تبدیلی، شدید گرمی کی لہر، پانی کی قلت سمیت دیگر ماحولیاتی خطروں کا بڑے پیمانے پر سامنا کرنے والے 100 بڑے شہروں میں سے 99 جنوبی ایشیائی خطے میں واقع ہیں۔ گو ایسے شہروں کی زیادہ تعداد بھارت اور چین میں ہے، پاکستان کے دو گنجان آباد شہر لاہور اور کراچی بھی ان ملکوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ حال ہی میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 400 سے زیادہ ایسے شہر موجود ہیں، جو فضائی اور زمینی آلودگی اور اس سے منسلک مسائل کے اس دائرے میں آتے ہیں جنہیں ماہرین 'انتہائی خطرناک'
قرار دیتے ہیں۔ ان شہروں کی مجموعی آبادی ڈیڑھ ارب کے لگ بھگ ہے۔ گویا دنیا کی ایک چوتھائی سے زیادہ آبادی ایک ایسے خطرے کا سامنا کر رہی ہے جو ان کی زندگیاں نگلنے اور اوسط عمر میں کمی کا سبب بن سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس خطرے کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف ہوا کی آلودگی دنیا بھر میں ہر سال 70 لاکھ سے زیادہ افراد کی قبل از وقت اموات کا سبب بنتی ہے۔ انتہائی خطرے کی اس فہرست میں سب سے اوپر انڈونیشیا کے شہر جکارتہ کا نام ہے۔ یہ گنجان آباد شہر بڑے پیمانے پر فضائی آلودگی، شدید گرمی کی لہروں اور سیلابوں کا مسلسل نشانہ بنا ہوا ہے۔ اس فہرست میں شامل پہلے دس شہروں میں انڈونیشیا کے دو اور شہر بھی ہیں جن میں 'سروبایا 'چوتھے جب کہ 'بانڈانگ' آٹھویں نمبر پر ہے۔ پاکستان کو بھی اس خطرے کا اتنا ہی سامنا ہے جتنا کہ انڈونیشیا کو۔ اس کے دو سب سے بڑے شہر 100 ملکوں کی آلودگی کی عالمی فہرست میں اونچے درجوں پر ہیں۔ ان میں کراچی 12 ویں جب کہ لاہور 15 ویں نمبر پر ہے۔ آلودگی اور دیگر ماحولیاتی خطرات کی شدید زد میں آنے والے پہلے 20 شہروں میں سے 13 کا تعلق بھارت سے ہے۔ رپورٹ کے مرکزی مصنف ول نکولس نے اے ایف پی کو بتایا کہ دنیا کے 576 بڑے شہروں کی فہرست میں بھارت کے جو 13 شہر شامل ہیں، ان میں دہلی دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد چنائی ہے جو عالمی فہرست میں تیسرے درجے پر ہے۔ اس کے بعد آگرہ چھٹے، کانپور بارہویں، جے پور بائیسویں اور لکھنئو چوبیسویں نمبر پر ہے۔ سوا کروڑ آبادی کا شہر کلکتہ اس عالمی فہرست میں 27ویں درجے پر ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان آلودہ شہروں کی 33 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ آبادی کو آلودگی سے شدید خطرہ ہے، جن میں سے 28 کروڑ 60 لاکھ کے لگ بھگ افراد چین اور بھارت میں رہتے ہیں۔ ایشیا سے باہر جن ملکوں کو فضائی اور زمینی آلودگی سے خطرہ ہے وہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں واقع ہیں۔ لیکن ان ملکوں میں صرف ایک شہر ایسا ہے جو آلودگی سے شدید متاثرہ 100 شہروں کی عالمی فہرست میں آتا ہے اور وہ ہے لیما۔ اپنی رپورٹ کی وضاحت کرتے ہوئے نکولس کا کہنا تھا کہ دنیا کی تقریباً نصف آبادی کا مسکن ایشیا ہے اور اس کا زیادہ تر حصہ دو ملکوں چین اور بھارت میں رہتا ہے۔ یہ خطہ دنیا بھر کے لیے دولت پیدا کر رہا ہے اور اس کی معاشی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مگر ترقی کے نتیجے میں ان کے شہروں پر آبادی کے دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے آلودگی اور شہری وسائل پر بوجھ بڑھ رہا ہے اور انسانی صحت کے لیے سنگین مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ ان دونوں ملکوں میں توانائی کے حصول کے لیے بڑے پیمانے پر کوئلہ جلایا جاتا ہے جس سے پیدا ہونے والا دھواں، زہریلی گیسیں اور دیگر مضر صحت ذرات ہوا کو آلودہ کر رہے ہیں۔ نکولس کا کہنا ہے کہ اگرچہ چین اور بھارت دونوں کے لیے آلودگی ایک سنگین مسئلہ ہے، لیکن بھارت کے لیے اس مسئلے کی سنگینی چین کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔چین میں درمیانہ طبقے اور اس کی آمدنیوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ان میں اپنے مسائل کے حل کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی طاقت اور شعور زیادہ ہے اور حکومت بھی زیادہ با اختیار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چین میں کوئلے سے چلنے والے کارخانوں کو بند کیا جا رہا ہے اور آلودگی پر قابو پانے کے لیے سخت قوانین نافذ کیے جا رہے ہیں جب کہ بھارت میں یہ صورت حال نہیں ہے۔نکولس کہتے ہیں کہ آنے والے برسوں میں چین میں آلودگی کی سطح میں کمی آ سکتی ہے جب کہ بھارت کو عرصے تک اس مسئلے کا سامنا رہے گا۔

تازہ ترین خبریں

اگلے 48گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی

اگلے 48گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی

سونے کی قیمتوں میں اڑھائی ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سونے کی قیمتوں میں اڑھائی ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

عمران خان 2021بھی مکمل نہیں کرے گا، مریم نواز کو امریکی وفد نے کیا یقین دہانی کرا دی؟

عمران خان 2021بھی مکمل نہیں کرے گا، مریم نواز کو امریکی وفد نے کیا یقین دہانی کرا دی؟

مشکل حالات میں پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، ایسی خبر آگئی کہ پوری قوم اللہ کا شکر بجا لائیگی

مشکل حالات میں پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، ایسی خبر آگئی کہ پوری قوم اللہ کا شکر بجا لائیگی

آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان ترلے منتیں کرنے لگا مگر۔۔۔۔آئی ایم ایف نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان ترلے منتیں کرنے لگا مگر۔۔۔۔آئی ایم ایف نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، سرکاری چھٹی کااعلان کر دیا گیا

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، سرکاری چھٹی کااعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں ایک لڑکی لاپتہ ہوئی ، بعد میں وہ کس حالت میں کہاں سے برآمد ہوئی ؟ پاکستانی سناٹے میں آگئے

راولپنڈی میں ایک لڑکی لاپتہ ہوئی ، بعد میں وہ کس حالت میں کہاں سے برآمد ہوئی ؟ پاکستانی سناٹے میں آگئے

تمام پاکستانیوں کا انتظار ختم ، 12ربیع الاول کو کون سااہم ترین نوٹیفیکیشن جا ری ہونے جا رہا ہے ؟ بڑی بریکنگ نیوز

تمام پاکستانیوں کا انتظار ختم ، 12ربیع الاول کو کون سااہم ترین نوٹیفیکیشن جا ری ہونے جا رہا ہے ؟ بڑی بریکنگ نیوز

بجلی کے بل چاہیں تو قسطوں میں ادا کردیں ، حکومت نے غریب عوام کی سن لی ، بڑا ریلیف دیدیا

بجلی کے بل چاہیں تو قسطوں میں ادا کردیں ، حکومت نے غریب عوام کی سن لی ، بڑا ریلیف دیدیا

راولپنڈی میں سیکیورٹی گارڈ نے ایک خاتون کے کپڑے پھاڑے اور شرمناک کام کرتا رہا ، لڑکی پوری رات سڑک کے بیچ بیٹھی روتی رہی؟ ویڈیو لنک میں 

راولپنڈی میں سیکیورٹی گارڈ نے ایک خاتون کے کپڑے پھاڑے اور شرمناک کام کرتا رہا ، لڑکی پوری رات سڑک کے بیچ بیٹھی روتی رہی؟ ویڈیو لنک میں 

زرتاج گل کے شوہر کو دل کا دورہ ، انتہائی نازک حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر ۔۔۔۔ افسوسناک خبر آگئی

زرتاج گل کے شوہر کو دل کا دورہ ، انتہائی نازک حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر ۔۔۔۔ افسوسناک خبر آگئی

عمران خان کو نقصان پہنچانے کیلئے مجھے کس نے مہرے کی طرح استعمال کیا۔۔ جمائما خان نے بڑا انکشاف کر دیا، پوری پاکستانی قوم ہکا بکا

عمران خان کو نقصان پہنچانے کیلئے مجھے کس نے مہرے کی طرح استعمال کیا۔۔ جمائما خان نے بڑا انکشاف کر دیا، پوری پاکستانی قوم ہکا بکا

دو شہروں کا فاصلہ گھنٹوں کی جگہ منٹوں میں ،پاکستان میں4لین پر مشتمل نئی عالی شان اموٹر وے بنانے کی تیاریاں ، منظوری دیدی گئی

دو شہروں کا فاصلہ گھنٹوں کی جگہ منٹوں میں ،پاکستان میں4لین پر مشتمل نئی عالی شان اموٹر وے بنانے کی تیاریاں ، منظوری دیدی گئی

دنیا کلے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کا ایک شہر پہلے اور ایک چوتھے نمبر پر ، جانتے ہیں یہ دونوں شہرکون سے ہیں

دنیا کلے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کا ایک شہر پہلے اور ایک چوتھے نمبر پر ، جانتے ہیں یہ دونوں شہرکون سے ہیں