09:58 am
عمران دوبارہ وزیراعظم نہیں بن پائینگے، حامی صحافیوں کا اظہار خیال

عمران دوبارہ وزیراعظم نہیں بن پائینگے، حامی صحافیوں کا اظہار خیال

09:58 am

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمرا ن خان کے حامی صحافیوں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ عمران خان دوبارہ وزیر اعظم نہیں بن پائیں گے۔چار سینئر صحافی جو وزیراعظم عمران خان کے
حامی شمار کئے جاتے ہیں ان کے خیال میں عمران خان آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے حامی اور ان کے حق میں خبریں، تجزیئے اور تبصرے نشر کرنے والے پروگرام میں صحافی صابر شاکر نے برملا اعتراف کیا کہ میرے خیال میں مریم نواز اگلی وزیراعظم بنیں گی۔ پروگرام میں مسلم لیگ نون پر کڑی تنقید کرنے والے اور وزیراعظم عمران خان کے حامی سنیئر صحافی چوہدری غلام حسین نے صابر شاکر کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اگلی وزیر اعظم بن سکتی ہیں۔ صابر شاکر نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کا انحصار خود مریم نواز پر بھی ہے اور صورتحال کی تبدیل پر بھی ہے۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ عمران خان اگلی مرتبہ وزیرِ اعظم نہیں بن پائیں گے درمیان میں ایک بریک آئے گی چونکہ یہ ان کی پہلی اننگز تھی وہ کھیل رہے ہیں اور سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں تو وہ ایک بار شکست سے دو چار ہوں گے، تاہم اس کے بعد وہ مزید طاقت ور بن کر آئیں گے اور پھر وزیراعظم بنیں گے۔ ایک اور صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ 2023ء میں ایک اہم تبدیلی ہو گی، مریم نواز ملک کی اگلی وزیرِ اعظم بن سکتی ہیں اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف بھی ایک بار پھر اس عہدے کے لیے چوتھی بار منتخب ہو سکتے ہیں، تاہم یہ لوگ سیاسی طور پر اور عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر اقتدار میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ عمران خان کی بطور وزیرِ اعظم پہلی اور آخری اننگ ہے ۔ اس موقع پر چوہدری غلام حسین نے پھر رائے تبدیل کی اور کہا کہ میرے خیال میں عمران خان دوبارہ وزیرِ اعظم بن جائیں گے۔ صحافی سمیع ابراہیم نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان جائیں عوام کے پاس اور کہیں کہ میرے پاس اکثریت نہیں تھی اور میں بلیک میل ہونے کے لیے تیار نہیں ہوں تو وہ چاہے ہار جائیں مگر ان کی ساکھ اور نیک نامی برقرار رہے گی۔ انہوں نے موجودہ نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہاں جو پنجاب میں ناکام ہوتا ہے، اسے مرکز میں لے جاتے ہیں اور جو مرکز میں ناکام ہوتا ہے اسے پنجاب میں لے جاتے ہیں، وہی 6 بندے گھما گھما کر آپ تبدیلی کا نام دیتے ہیں اور روزانہ آکر ابن خلدون کے لیکچر دنے لگ جائیں اور لوگوں کو ایمانداری کا درس دیں جبکہ غریب کی بھوک کا بھی احساس نہ ہو تو مجھے امید نہیں کہ آپ اپنی ساکھ برقرار رکھ پائیں گے اور اگر اسی طرح گفتگو کی حد تک معاملات چلانے ہیں اور کبھی ایک کی اور کبھی دوسرے کی بات مانتی تو میرے خیال میں عمران خان دوبارہ وزیرِ اعظم نہیں بن سکتے، یہ ان کی آخری ٹرم ہے۔ اس پر چوہدری غلام حسین نے کہا کہ اب تک کی کارکردگی دیکھی جائے تو عمران خان قیامت تک دوبارہ اقتدار میں نہیں آسکتے۔

تازہ ترین خبریں

ایک خاتون نےمرد بن کر دو ، دوشادیاں رچالیں اور پھر۔۔ ۔وہ کام کر دکھایا کہ سننے والوں پر لرزہ طاری ہو جائے 

ایک خاتون نےمرد بن کر دو ، دوشادیاں رچالیں اور پھر۔۔ ۔وہ کام کر دکھایا کہ سننے والوں پر لرزہ طاری ہو جائے 

بچے بھوکے ہوتے ہی لیکن کھانا نہیں مانگتے کہیں ’ماں‘ خودکشی نہ کرلے، بچوں کی بھوک ماں کیسے برداشت کرے؟

بچے بھوکے ہوتے ہی لیکن کھانا نہیں مانگتے کہیں ’ماں‘ خودکشی نہ کرلے، بچوں کی بھوک ماں کیسے برداشت کرے؟

معمولی تلخ کلامی، پاکستان کے اہم شہر کے اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا 

معمولی تلخ کلامی، پاکستان کے اہم شہر کے اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا 

چھٹی کے روز پاکستان میں دوسرا بڑا سانحہ، کئی اموات 

چھٹی کے روز پاکستان میں دوسرا بڑا سانحہ، کئی اموات 

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

انتہائی افسوسناک خبر، طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد چل بسے 

انتہائی افسوسناک خبر، طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد چل بسے