12:28 pm
   شہری پر تشدد ، چوکی قاضیا ں پر تعینات 6 پولیس اہلکار معطل

شہری پر تشدد ، چوکی قاضیا ں پر تعینات 6 پولیس اہلکار معطل

12:28 pm

گوجرخان، قاضیاں ( نمائند گان اوصاف ) گوجرخان چوکی قاضیاں میں شہری پر تشدد کرنے اور اس کو حبس بے جا میں رکھنے کی شکایت پر سی پی او راولپنڈی کا نوٹس،چوکی قاضیاں پر تعینات 1 سب انسپکٹر،1ہیڈ کانسٹیبل اور 4 کانسٹیبلان کو معطل، تبدیل پولیس لائنز کر دیا، شوکاز نوٹس اور چارج شیٹ جاری، ڈی ایس پی گوجرخان کو واقعہ کی انکوائری کر کے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات صادر کر دئیے، پولیس کی ایس او پیز کے مطابق چوکی پر کسی شہری کو گرفتار کر کے نہیں رکھا جا سکتا،
​​​​​​​گرفتار ملزمان کو صرف تھانہ کی حوالات میں ہی رکھا جا سکتا ہے جس پر سخت ایکشن لے لیا گیاہے،خود احتسابی پر عمل پیرا ہیں ،میرٹ پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کا اظہار خیال تفصیلات کے مطابق شہری کی جانب سے تشدد اور حبس بے جا کی شکایت پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے چوکی قاضیاں گوجرخان کے تمام عملے کو معطل کرکے تبدیل پولیس لائنز کردیا،سی پی او نے تمام عملے کو شوکاز نوٹسز اور چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے ڈی ایس پی گوجرخان کو واقعہ کی انکوائری کر کے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، شہری محمد زبیر نے شکایت کی تھی کہ چوکی کے عملہ نے تشدد کیا اور حبس بیجا میں رکھا،معطل افسران و اہلکاران میں سب انسپکٹر محمد عقیل، ہیڈ کانسٹیبل نسیم، کانسٹیبلان ابرار، جہانگیر، ضیاء، اشفاق، عامر اور عبدالواجد شامل ہیں، سی پی ا وراولپنڈی محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ کسی بھی شہری پر تشدد قابل برداشت نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جا رہی ہے،راولپنڈی پولیس کی ایس او پیز کے مطابق کسی چوکی پر کسی بھی شخص کو گرفتار کر کے نہیں رکھا جا سکتا،گرفتار ملزمان کو صرف تھانہ کی حوالات میں ہی رکھا جا سکتا ہے ۔

تازہ ترین خبریں

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

 قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

 چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان 

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان