01:01 pm
پاور شو کا فیصلہ ۔۔۔!!! جہانگیر ترین پھر سرگرم ،اراکین کا اہم اجلاس طلب کرلیا ، کیا ہونیوالا ہے ؟ کھلاڑیوں پر سکتہ طاری

پاور شو کا فیصلہ ۔۔۔!!! جہانگیر ترین پھر سرگرم ،اراکین کا اہم اجلاس طلب کرلیا ، کیا ہونیوالا ہے ؟ کھلاڑیوں پر سکتہ طاری

01:01 pm

اسلام آباد (نیو زڈیسک) جہانگیر ترین ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ، اور انہوں نے پاور شو کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نےگروپ اراکین کا اہم اجلاس منگل کو طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین و وزراء شریک ہوں گے۔اس اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے انصاف کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے وعدے کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے معاملے کی تحقیقات رپورٹ مرتب کرنے کا بھی جائزہ لیا
جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نئے اراکین بھی شریک ہوں گے۔جہانگیرترین گروپ اراکین کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔یاد رہے کہ گذشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست جہانگیر ترین کے گروپ نے عید کے بعد آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے معاملے کو لے کر اہم فیصلہ کیا تھا۔جہانگیر ترین کے گروپ کی جانب سے بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم نہ دینے کا فیصلہ کیا، جہانگیر ترین گروپ نے بجٹ کی منظوری میں حکومت کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ جہانگیر ترین کا گروپ صوبہ اور مرکز میں بجٹ کی منظوری کے لیے ووٹ دے گا۔ تاہم اب جہانگیر ترین نے ایک مرتبہ پھر سے پاور شو کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق دیکھنا ہو گا کہ یہ کس نوعیت کا پاور شو ہو گا اور اس پاور شو کا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان پر کیا اثر ہو گا۔خیال رہے کہ عدالتوں میں پیشی کے موقع پر بھی جہانگیر ترین کے حامی حکومتی نمائندوں نے ان کا ساتھ دیا تھا اور ان سے اظہار یکجہتی کے لیے پیشی پر ان کے ساتھ موجود تھے جس کے بعد حکومت گرنے گرانے سے متعلق کافی چہ مگوئیاں ہوئی تھیں، لیکن بعد ازاں جہانگیر ترین گروپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا