10:17 pm
 وفاقی وزیر اطلاعات نے یورپی یونین کی سفیر کو غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری سے یورپی یونین کی سفیر انڈرولا کمینارا نے ملاقات کی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے یورپی یونین کی سفیر کو غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیاعالمی برادری پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ صورتحال پر قابو پانے میں مدد اور ایک مناسب حل فراہم کرے، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے جمعہ کو فلسطین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن قرار دیا ہے جو اسرائیلی
فورسز کے ہاتھوں مسلسل تشدد کا شکار ہیں۔دونوں رہنماؤں نے ملک میں کووڈ 19 کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ حکومت پاکستان بروقت فیصلوں اور موثر حفاظتی اقدامات کے ذریعے وباءپر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، ۔وفاقی وزیر نے یورپی یونین کی سفیر کو طویل عرصہ سے زیر التواءصحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ اور جبری گمشدگی (کریمنل لاءترمیمی بل) کے دو بلوں کی منظوری کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے پاکستان میں آزاد اور ذمہ دار میڈیا کے فروغ کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیامیڈیا کو پاکستان میں بے مثال آزادی حاصل ہے، حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی، جمہوری اور آئینی حق پر پختہ یقین رکھتی ہے، پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات اور امن کا خواہاں ہے، وفاقی وزیر اطلاعات ہم مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کر کے آگے نہیں بڑھ سکتے، وفاقی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ یورپی یونین کی سفیر نے موسمیاتی تبدیلی، بلین ٹری سونامی اور کلین اینڈ گرین پاکستان کے لئے مہم کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ان اقدامات میں یورپی یونین کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

  پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

ملک میں سونا سستا ہوگیا

ملک میں سونا سستا ہوگیا

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی