11:20 am
چیئرمین نیب کا راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر) جاوید اقبال نے رنگ روڈ منصوبے میں بدعنوانی، بےضابطگیوں اور غیرقانونی لینڈ ایکوزیشن کا نوٹس لے لیا اور نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔یاد رہے راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا تھا، انکوائری
میں بتایا گیا کہ سابق کمشنر محمد محمود نے رنگ روڈ کی سمت میں غیر قانونی تبدیلی کرائی اور کنسلٹنٹس کی ملی بھگت کے ساتھ رنگ روڈ کی سمت تبدیلی کے لیے غیر قانونی طور پر بولیوں کا اشتہار دیا ، محمد محمود، سابق ایل اے سی وسیم تابش، سابق افسر عبداللہ بے قاعدگیوں میں ملوث پائے گئے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ تینوں مجاز افسران نے اختیارات سے تجاوز کیا اور فنڈز میں خوردبرد کی، رنگ روڈ میں بے قاعدگیوں کا مقصد رینٹل سنڈیکیٹ کو فائدہ پہنچانا تھا، تینوں افسران نے رینٹل کا اپنا سنڈیکیٹ بھی بنا رکھا تھا، ملزمان نے رنگ روڈ منصوبے کی آڑ میں رئیل اسٹیٹ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرایا جبکہ ملزمان کے ساتھ موجودہ اور سابق سرکاری افسران بھی ملوث نکلے۔ذرائع کے مطابق کہ تینوں افسران کے خلاف کارروائی کے لیے کیس قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھیج دیا گیا ہے، نیب منصوبے میں 2 ارب 30 کروڑ کے گھپلوں کی انکوائری کرے گا۔بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رنگ روڈ اسکینڈل کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت کی ای سی ایل کمیٹی نے 24فرادکے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے جبکہ 12افرادکے نام شامل کرنے کی سفارش کردی

حلقہ 6 سماہنی سے پی ٹی آئی امیدوار علی شان سونی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

حلقہ 6 سماہنی میں مسلم کانفرنس کا ایک اور تگڑا وار

سالانہ چھ لاکھ اورزائد کمانے والوں کو ٹیکس دینا ہوگا

وزیر اعظم نےغریب و متوسط طبقہ کوریلیف دےکرایک تاریخی بجٹ پیش کیا۔شیخ رشید احمد 

اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلامی یونیورسٹی شرمناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف جامعہ کی مدعیت میں فی الفور مقدمہ درج کیا جائے۔محمد اسامہ امیر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاجرمنی کادورہ،

 دن میں ایوان میں زکوٹا جن کا ذکر ہو رہا تھا مجھے حیرت ہوئی کہ بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی ۔عامر لیاقت حسین 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز ڈیال نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں۔ بلاول بھٹو 

آصف زرداری آئیں  پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں۔عثمان ڈار 

نان اکیڈیمک ایمپلائیز فورم انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی نے جامعہ میں وقوع پذیر جنسی زیادتی سکینڈل پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

کراچی میں کئی کمپنیوں نے کل سے پٹرول بند کرنے کا اعلان کردیا