11:21 am
مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہو گا ،شاہ محمود قریشی

مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہو گا ،شاہ محمود قریشی

11:21 am

انقرہ(روزنامہ اوصاف) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے صر ف پاکستان کے موقف سے خاص نتیجہ نہیں نکلے گا ، بہت سے اسلامی ممالک نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ان ممالک کو بھی ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں اس وقت ترکی میں موجودہوں،فلسطینی وزیرخارجہ نے بھی آج ترکی پہنچناتھا،مگر ان کی روانگی میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش ہورہی ہے،ہم ترکی میں فلسطینی وزیرخارجہ کاانتظارکریں گے
 
،کوشش ہے کہ کل فلسطینی وزیرخارجہ ہمیں استنبول میں جوائن کرلیں۔ترکی سے ہم نیویارک کیلئے روانہ ہوں گے جہاں دیگراسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات ہوگی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں بہت ظلم کررہاہے،تمام اسلامی دنیاکومتحدہوناپڑے گا،اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے ترکی نے انتہائی سخت موقف اپنایاہے،ترکی کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ فلسطین پرمتفق ہیں اورترک عوام بھی فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے کے سفارتی مشن پر ترکی پہنچے جہاں سے وہ سوڈان، فلسطین اور ترک وزرائے خارجہ کے ہمراہ نیویارک جائیں گے۔انقرہ ہوائی اڈے پر انقرہ کے ڈپٹی گورنر اسماعیل کوریجی، ترکی میں پاکستان کے سفیر سائیرس قاضی اور سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، سوڈان، فلسطین اور ترک وزرائے خارجہ کے ہمراہ ترکی سے نیویارک جائیں گے، جہاں پر مختلف اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں گے، وزیر خارجہ، مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

تبدیلی آ گئی،سرکاری افسر ہسپتال کی خوبصورت نرس کو اٹھا کرلے گیا اور پھر۔۔ایسا کام کہ پوری قوم غصے میں آگئی

تبدیلی آ گئی،سرکاری افسر ہسپتال کی خوبصورت نرس کو اٹھا کرلے گیا اور پھر۔۔ایسا کام کہ پوری قوم غصے میں آگئی

31دسمبر تک ہر شہری کے پاس یہ چیز ہو گی، حکومت کا ایسا اعلان کہ ہر کوئی خوشی سے جھوم اٹھا

31دسمبر تک ہر شہری کے پاس یہ چیز ہو گی، حکومت کا ایسا اعلان کہ ہر کوئی خوشی سے جھوم اٹھا

کورونا وائرس کا ایک نیا حملہ ! پروازیں کینسل اور سکول بند کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کا ایک نیا حملہ ! پروازیں کینسل اور سکول بند کرنے کا فیصلہ

ملک میں ہنگامی صورتحال، بین الاقومی اور مقامی پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں

ملک میں ہنگامی صورتحال، بین الاقومی اور مقامی پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں

اس وقت آئی ایس آئی کا سربراہ کون ہے؟  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا

اس وقت آئی ایس آئی کا سربراہ کون ہے؟ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا

وہ شہر جہاںاب آئندہ دو ماہ کیلئے سورج نہیں نکلے گا،جان کر آپکو بھی شدید حیرت ہو گی

وہ شہر جہاںاب آئندہ دو ماہ کیلئے سورج نہیں نکلے گا،جان کر آپکو بھی شدید حیرت ہو گی

ترک صدر کا دبنگ اعلان ، امریکا سمیت دس یورپی ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

ترک صدر کا دبنگ اعلان ، امریکا سمیت دس یورپی ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

لائف انشورنس لینے والا شہری صرف چار اقساط کی ادائیگی کے بعد فوت ہوجائے تو اس کے لواحقین کو انشورنس کی پوری رقم دی جائیگی یا نہیں؟

لائف انشورنس لینے والا شہری صرف چار اقساط کی ادائیگی کے بعد فوت ہوجائے تو اس کے لواحقین کو انشورنس کی پوری رقم دی جائیگی یا نہیں؟

ملک کے بیشتر علاقو ں میںموسلا دھار بارشیں۔۔ کیا ہونیوالا ہے؟ الرٹ جاری کر دیاگیا

ملک کے بیشتر علاقو ں میںموسلا دھار بارشیں۔۔ کیا ہونیوالا ہے؟ الرٹ جاری کر دیاگیا

پاکستان کے بڑے شہر میں شرمناک واقعہ ، تین خواتین نے نوجوان لڑکے کی عزت لوٹ لی ، سارا دن ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد کیا سلوک کیا؟ افسوسناک خبر

پاکستان کے بڑے شہر میں شرمناک واقعہ ، تین خواتین نے نوجوان لڑکے کی عزت لوٹ لی ، سارا دن ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد کیا سلوک کیا؟ افسوسناک خبر

عمران خان کی حکومت کو بڑا جھٹکا لگنے والا ہے؟  اہم ترین اتحادی جماعت نے علیحدگی کا عندیہ دیدیا

عمران خان کی حکومت کو بڑا جھٹکا لگنے والا ہے؟ اہم ترین اتحادی جماعت نے علیحدگی کا عندیہ دیدیا

69سالہ بابے کاایسا کمال کہ نوجوان غیر ملکی حسینہ بھی دیوانی ہو گئی،آپ بھی جان لیں

69سالہ بابے کاایسا کمال کہ نوجوان غیر ملکی حسینہ بھی دیوانی ہو گئی،آپ بھی جان لیں

مہنگائی پی ٹی آئی حکومت کو لے ڈوبی، وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کا بندوبست کر لیا گیا

مہنگائی پی ٹی آئی حکومت کو لے ڈوبی، وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کا بندوبست کر لیا گیا

پیٹرول کی قیمتوں میں 20روپے تک کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

پیٹرول کی قیمتوں میں 20روپے تک کمی کی خوشخبری سنا دی گئی