07:21 pm
پاکستان کووڈ اور میڈیکل ایمرجنسی کی صورتحال پر فلسطین کی امداد کرے گا، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین 

پاکستان کووڈ اور میڈیکل ایمرجنسی کی صورتحال پر فلسطین کی امداد کرے گا، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین 

07:21 pm



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نے فلسطین کے مسئلہ پر واضح موقف اپنایا ہے، مسلم امہ میں فلسطین کی صورتحال پر بہت زیادہ بے چینی پائی جاتی ہے، پاکستان پہلا اسلامی ملک ہے جس نے فلسطین کے مسئلہ پر بہت ہی سخت اور واضح موقف اپنایا، پاکستان کے موقف کو پوری امت مسلمہ تسلیم کرتی ہے، فلسطین کو میڈیکل ایمرجنسی کی صورتحال کا سامنا ہے، پاکستان فلسطین کی امداد کرے گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت چار مسلم ممالک کے وزراءخارجہ مل کر نی
ویارک جائیں گے، راولپنڈی رنگ روڈ کو اٹک رنگ روڈ بنایا گیا، منصوبے کی الائنمنٹ کی تبدیلی پر وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیا، الائنمنٹ تبدیل کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، رپورٹ میں غلام سرور خان اور ذوالفقار عباس بخاری کا کوئی تذکرہ نہیں، ذوالفقار عباس بخاری نے تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا، اینٹی کرپشن اور متعلقہ ادارے معاملے کی مزید تحقیقات کریں گے، شفاف انتخابات کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ناگزیر ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر اپنی پوزیشن واضح نہیں کر رہیں، تحریک انصاف اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے پرعزم ہے۔ وفاقی کابینہ نے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 70 سال کے موقع پر 70 روپے کے یادگاری سکے کے اجراءاور میسرز فلائی جناح سروسز لمیٹڈ کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس (پسینجر اینڈ کارگو) دینے کی منظوری دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی  منگل کو ترک وزیر خارجہ سے انقرہ میں ملاقات ہوئی ہے، پاکستان، ترکی، فلسطین اور سوڈان کے وزرائے خارجہ انقرہ میں موجود ہیں، چار مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے اکٹھے نیویارک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلم امہ میں فلسطین کی صورتحال پر بہت زیادہ بے چینی پائی جاتی ہے، پوری امت مسلمہ اس مسئلہ پر پریشان ہے، وزیراعظم نے شروع دن سے ہی فلسطین کے مسئلہ پر مسلم امہ کو ایک لیڈر شپ فراہم کی ہے، آج پاکستان پہلا اسلامی ملک ہے جس نے فلسطین کے مسئلہ پر بہت ہی سخت اور واضح موقف اپنایا، ہم اسی موقف کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کی فلسطین پالیسی کی بنیاد قائداعظم محمد علی جناح نے رکھی تھی، آج اس پالیسی کے امین وزیراعظم عمران خان ہیں، اس مسئلہ پر پاکستان کے موقف کو پوری امت مسلمہ تسلیم کرتی ہے، فلسطین کی لیڈر شپ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے پر پاکستان کی قیادت کا   شکریہ ادا کیا، طیب اردوان نے بھی کہا کہ فلسطین کے حوالے سے جو بات ان کے دل میں ہوتی ہے وہ وزیراعظم عمران خان کی زبان پر ہوتی ہے۔ 

تازہ ترین خبریں

ایک خاتون نےمرد بن کر دو ، دوشادیاں رچالیں اور پھر۔۔ ۔وہ کام کر دکھایا کہ سننے والوں پر لرزہ طاری ہو جائے 

ایک خاتون نےمرد بن کر دو ، دوشادیاں رچالیں اور پھر۔۔ ۔وہ کام کر دکھایا کہ سننے والوں پر لرزہ طاری ہو جائے 

بچے بھوکے ہوتے ہی لیکن کھانا نہیں مانگتے کہیں ’ماں‘ خودکشی نہ کرلے، بچوں کی بھوک ماں کیسے برداشت کرے؟

بچے بھوکے ہوتے ہی لیکن کھانا نہیں مانگتے کہیں ’ماں‘ خودکشی نہ کرلے، بچوں کی بھوک ماں کیسے برداشت کرے؟

معمولی تلخ کلامی، پاکستان کے اہم شہر کے اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا 

معمولی تلخ کلامی، پاکستان کے اہم شہر کے اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا 

چھٹی کے روز پاکستان میں دوسرا بڑا سانحہ، کئی اموات 

چھٹی کے روز پاکستان میں دوسرا بڑا سانحہ، کئی اموات 

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

انتہائی افسوسناک خبر، طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد چل بسے 

انتہائی افسوسناک خبر، طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد چل بسے