08:39 pm
چکوال، منشیات فروشوں اور قبضہ گروپوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

چکوال، منشیات فروشوں اور قبضہ گروپوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

08:39 pm

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی زیر صدارت سب ڈویڑنل پولیس افسران اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا،میٹنگ میں نامکمل چالان، زیر تفتیش مقدمات، چالان ، عدم پتہ، مقدمات جنکی رپورٹ اخراج مرتب ہو چکی ہے اور عدم گرفتار ملزمان زیر بحث رہے،کرائم میٹنگ میں آن لائن پول کام سافٹ وئیر پر تمام تھانہ جات
کی پرفارمینس چیک کی گئی محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ جن مقدمات کی تفتیش تبدیل ہو چکی ہیں انکو فوری طور پر یکسو کریں مجرمان اشتہاریوں اور عدم گرفتار ملزمان کی بات کی جائے تو اس میں سخت کریک ڈاؤن کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں منشیات فروشوں، قماربازی کرنے والوں اور قحبہ خانے چلانے والوں اور قبضہ گروپوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ،قتل، چوری اور ڈکیتی کے کیسز میں کرائم سین یونٹ اور PFSA راولپنڈی کی ٹیمز کو بلوایا جائے، کیونکہ فنگر پرنٹس کسی بھی کیس کو ٹریس آؤٹ کرنے اور ملزمان کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اسکے ساتھ ساتھ تمام تر تکنیکی وسائل کو بھی بروئے کار لایا جائے اس سلسلہ میں آپکے SOP بھی بھجوائی جاچکی ہے۔انہوں نے مزید ہدایات بھی جاری کی گئیں کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کریں اور عدم گرفتار ملزمان کو گرفتارکریں، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کا تحرک کریں، تھانہ کی سطح پر آنے والے سائلین کو بغور سنیں اور انکو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے،تمام SHOs مجوزہ ٹائم 4:00 بجے شام تا 6:00بجے شام سائلین سے ملاقات کیلئے تھانہ میں موجودگی کو یقینی بنائیں اور انکی آن لائن مانیٹرنگ بھی کی کی جارہی ہے،انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے کمپلینٹ سسٹم کا نمبر 8787 سے تبدیل ہوکر 1787 ہوگیا ہے اس سلسلہ میں آپکے تھانہ جات میں پینا فلیکس تیار کراکر بھجوادئے گئے ہیں انکو بمطابق ھدایات آویزاں بھی کردیا گیا ہیمزید اس سلسلہ میں پبلک میں آگاہی مہم بھی کی جائے۔محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے دوران میٹنگ اچھی پراگرس پر زوہیب علی SHO تھانہ صدر چکوال کو سرٹیفکیٹ کلاس تھری معہ 5000 روپے نقد انعام سے نوازا جبکہ محمد عرفان SHO تھانہ ڈوہمن کو کمزور کارکردگی پر تبدیل کرکے تفتیشی افسر تھانہ سٹی چکوال اور محمد عمران عباس سب انسپکٹر تھانہ سٹی چکوال سے بطور SHO تھانہ ڈوہمن تعینات کردیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی