08:44 pm
  بلاتفریق کالے شیشے، فینسی نمبر پلیٹس والے عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے، آئی جی اسلام آباد

بلاتفریق کالے شیشے، فینسی نمبر پلیٹس والے عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے، آئی جی اسلام آباد

08:44 pm

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) آئی جی اسلام آباد کے کالے شیشے،فینسی وغیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور ان نمبر پلیٹس کو تیار اور فروخت کرنے والے عناصرکے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گزشتہ دو دن میں 2835 چالان کرکے8لاکھ49ہزار روپے سے زائد رقم جرمانہ کی مد میں وصول کی گئی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ٹریفک پولیس
کی طرف سے شروع کی گئی خصوصی مہم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم سے خاطر خواہ نتائج برآمد ہورہے ہیں خاص کر مہلک حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے مزیدانھوں نے ایس ایس پی ٹریفک کوہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بلاتفریق کالے شیشے، فینسی و غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور ان نمبر پلیٹس کو تیار اور فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ مارکیٹ سے فینسی وغیر قانونی نمبر پلیٹس کا خاتمہ کیا جا سکے،گزشتہ دو دن کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس نے مختلف خلاف ورزیوں پر2835 چالان کرکے 8لاکھ49ہزارروپے سے زائد رقم جرمانے کی مد میں وصول کی، گزشتہ دو دن کے دوران جن ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کاروائی کی گئی ان میں حد رفتار34،سیٹ بیلٹ126،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال37،بغیر ہیلمٹ 543،لین کی خلاف ورزی59،فینسی و غیر نمونہ نمبر پلیٹس258،کالے شیشے323،غیر قانونی پارکنگ اور غیرقانونی لائٹس19،کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر228،جبکہ دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں جن میں سگنل کی خلاف ورزی، اوور لوڈنگ،بغیر سٹاپ سواری اتارنے اور بٹھانے،دستاویزات مکمل نہ ہونے پر،سواریوں کے ساتھ بدتمیزی،روٹ مکمل نہ کرنے،وغیرہ کی مد میں 1208 گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی گئی،جبکہ ٹریفک پولیس ہیلپ لائن پرمدد کے لئے موصول ہونے والی کالز پر 237شہریوں کوبروقت مدد کی مد میں ریلیف فراہم کیا گیا،آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنانے، حادثات کی روک تھام کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ افسران و جوانوں کی کاوشوں سے مہلک حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، تاہم اس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ اسلام آباد کو حادثات سے محفوظ شہر بنایا جا سکے مستقبل میں زیرو ٹالرینس کی پالیسی کو اپناتے ہوئے انفورسمنٹ کرنا ہوگی مزید انھوں نے کہا کہ بحیثیت شہری ہماری اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم خود بھی ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے ٹریفک تعلیمات کا پرچار کریں،ٹریفک قوانین شہریوں کی حفاظت کیلئے بنائے جاتے ہیں اور ان پاسداری کرنے میں انھی کا فائد ہ ہے سڑکوں پر شہریوں کا برتاؤ کسی بھی ملک کے معاشرتی اقدار کی عکاسی کرتا ہے، ٹریفک پولیس کے افسران اور جوانوں کو شہریوں سے محبت، خلوص اورعاجزی سے پیش آنے کی تربیت و تلقین کی جاتی ہے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے حادثات جنم لیتے ہیں سڑکوں پر منظم ٹریفک کے حصول کیلئے ٹریفک پولیس کے ساتھ شہریوں کا کردار بھی بہت اہمیت کا حامل ہے،ٹریفک قوانین کی پابندی سے آپ کی اور دوسروں کی قیمتی جان بچ سکتی ہے ایک انسان کی جان کو بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے، ٹریفک قوانین کی ہر گز پامالی نہ کریں اور اپنے آپ کو ایک ذمہ دار شہری اور محب وطن ہونے کا ثبوت دیں۔

تازہ ترین خبریں

ان دو خاندانوں کو این آر او دینا ملک سے سب سے بڑی غداری ہے، وزیراعظم پھٹ پڑے

ان دو خاندانوں کو این آر او دینا ملک سے سب سے بڑی غداری ہے، وزیراعظم پھٹ پڑے

جوتوں سے پہچانا گیا   اللہ تعالیٰ کا نظام بھی کیسا عجیب ہے‘  وہ جب کسی ظالم سے نفرت کرتا ہے  تو اس کی قبر کی بھی بخشش نہیں ہوتی...

جوتوں سے پہچانا گیا اللہ تعالیٰ کا نظام بھی کیسا عجیب ہے‘ وہ جب کسی ظالم سے نفرت کرتا ہے تو اس کی قبر کی بھی بخشش نہیں ہوتی...

ناریل کے گرم پانی کے معجزات، ماہرین نے حیران کن تحقیق بیان کر دی

ناریل کے گرم پانی کے معجزات، ماہرین نے حیران کن تحقیق بیان کر دی

محمد رضوان کو محنت کا صِلہ مل گیا، آئی سی سی نے بڑی خوشخبری سنا دی

محمد رضوان کو محنت کا صِلہ مل گیا، آئی سی سی نے بڑی خوشخبری سنا دی

ایک ہفتے میں ڈالر ، سعودی ریال اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں کتنی کمی ہوئی؟ مکمل تفصیلات آگئیں

ایک ہفتے میں ڈالر ، سعودی ریال اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں کتنی کمی ہوئی؟ مکمل تفصیلات آگئیں

بارشیں مزید کب تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

بارشیں مزید کب تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

نیوزی لینڈکی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کی شادی سے پہلے ہی خوشیاں خاک میں مل گئیں

نیوزی لینڈکی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کی شادی سے پہلے ہی خوشیاں خاک میں مل گئیں

عمران خان کی چھٹی ۔۔اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑا دعویٰ کر دیا

عمران خان کی چھٹی ۔۔اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑا دعویٰ کر دیا

بارشوں اور برفباری نے تباہی مچادی، اب تک کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟ افسوسناک تفصیلات جاری

بارشوں اور برفباری نے تباہی مچادی، اب تک کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟ افسوسناک تفصیلات جاری

سستےگھروں کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی شروع، ساڑھے 3 مرلہ گھر کی ماہانہ قسط کیا ہوگی؟ خوشخبری سنا دی گئی

سستےگھروں کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی شروع، ساڑھے 3 مرلہ گھر کی ماہانہ قسط کیا ہوگی؟ خوشخبری سنا دی گئی

خبردار!!احتیاط کیجئے  موٹروے پر سفر کرنے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں ، موٹروےپولیس نے ہدایات جاری کردیں

خبردار!!احتیاط کیجئے موٹروے پر سفر کرنے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں ، موٹروےپولیس نے ہدایات جاری کردیں

کورونا کیسز میں اضافہ ، کئی علاقوں میں لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ

کورونا کیسز میں اضافہ ، کئی علاقوں میں لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کس تاریخی موقع پر پاکستان آئیں گے؟خوشخبری سنا دی گئی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کس تاریخی موقع پر پاکستان آئیں گے؟خوشخبری سنا دی گئی

کورونا کیسز میں اضافہ ، صوبائی حکومت جس نے ان ڈور شادیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی

کورونا کیسز میں اضافہ ، صوبائی حکومت جس نے ان ڈور شادیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی