10:03 am
پنجاب حکومت میرے گروپ کے لوگوں پر دبائو ڈال رہی ہے،جہانگیرترین

پنجاب حکومت میرے گروپ کے لوگوں پر دبائو ڈال رہی ہے،جہانگیرترین

10:03 am

اسلام آباد/لاہور (روزنامہ اوصاف)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی ضمانت میں 31 مئی تک توسیع کر دی گئی ۔ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد جہانگیر ترین کے ساتھ سیشن کورٹ پہنچی۔ راجہ ریاض ، نذیر خان بلوچ ، ارکان پنجاب اسمبلی چودھری زوار وڑائچ ، سلمان نعیم ، خرم خان لغاری ، ایم پی اے نذیر چوہان ، اجمل چیمہ ، اطہر مجید رندھاوا، سجاد وڑائچ ، سمیع گیلانی ، صاحبزادہ محمود سلطان اظہار یکجہتی کیلئے سیشن کورٹ پہنچے ۔
سیشن کورٹ لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہمارے لوگوں کیخلاف انتقامی کارروائی شروع کر دی ہے ، میرے گروپ کے لوگوں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے ، ان کے تبادلے کئے جا رہے ہیں ، خان صاحب انصاف پسند آدمی ہیں امید کرتا ہوں کہ وہ انصاف کریں گے ۔جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ کھلے عام کہہ رہا ہوں ہم پی ٹی آئی کا حصہ تھے اور ہیں ، میرے دوستمیرے ساتھ کھڑے ہیں وہ وزیر اعظم سے جا کر ملے ہیں ،ہم حکومت کے ساتھ ہیں اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے ، الگ گروپ ہر پارٹی میں ہوتے ہیں ، ہم آئینی حق کیساتھ بات کریں گے ، میرے گروپ کے لوگ میرے ساتھ کھڑے ہیں، ہم سب اکٹھے ہیں اور اکٹھے ہو کر ہی انتقامی کارروائی کا مقابلہ کریں گے ، دیگر گروپس سے بھی بات چیت کی جاتی ہے ، میرے گروپ سے بھی کریں ، میں نے نہ کسی کا نام لیا نہ ہی لوں گا۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمارے گروپ کے جو فیصلے ہوں گے وہ اجتماعی ہوں گے ، میرا خیال ہے کہ معاملہ ٹیڑھا ہو گیا ہے اسے سیدھا کرنا ہے ،خدا کا شکر ہے کہ 31 مئی تک ضمانت میں توسیع ہو گئی ۔عدالت نے 31 مئی تک ایف آئی اے کو تفتیش مکمل کرنے کا کہا ہے ، جب بھی عدالت نے بلایا ہم پیش ہوئے ،تمام سوالات سے متعلق ہم مکمل منی ٹریل دیں گے ، تینوں ایف آئی آر ز میں شوگر اسکینڈل میں ملوث ہونے کا ذکر نہیں ۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم ہاوس نے جہانگیرترین گروپ کے قیام کے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔جہانگیرترین گروپ نے کس حیثیت سے قومی و صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کیے؟ وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم کو اس معاملے پر رپورٹ بجھوائیں گے۔دوسری جانب تحریک انصاف جہانگیرترین ہم خیال گروپ کا اجلاس اتوار کو دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں قومی وصوبائی اسمبلی کے اراکین شریک ہوں گے۔ اجلاس میں گروپ کا آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان جہانگیر خان کے ہم خیال سیاستدانوں نے جہانگیر ترین گروپ کے باقاعدہ قیام کا اعلان کیا تھا۔جہانگیر ترین گروپ نےقومی اورصوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرز بھی مقرر کیے ہیں۔ راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ہے جب کہ سعید اکبر نوانی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔تین رکنی مذاکراتی کمیٹی بھی قائم کردی ہے جس کے اراکین میں راجہ ریاض، نعمان لنگڑیال اور وہ خود شامل ہیں۔نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ ہم جہانگیر ترین کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو کمزور نہیں سپورٹ کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ

پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ

امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والاپکڑاگیا،افغان حکومت کاسخت سزادینے کافیصلہ،پاکستانیوں کے دل خوش کردئیے

امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والاپکڑاگیا،افغان حکومت کاسخت سزادینے کافیصلہ،پاکستانیوں کے دل خوش کردئیے

پانی سے لبا لب بھرے بادلوں کی زبردست انٹری ، مسلسل کتنے دن تک خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی ، پاکستانی تیاری کر لیں 

پانی سے لبا لب بھرے بادلوں کی زبردست انٹری ، مسلسل کتنے دن تک خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی ، پاکستانی تیاری کر لیں 

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود  محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

 پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

 شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار

شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار