11:08 am
پنجاب حکومت میرے گروپ کے لوگوں پر دبائو ڈال رہی ہے،جہانگیرترین

پنجاب حکومت میرے گروپ کے لوگوں پر دبائو ڈال رہی ہے،جہانگیرترین

11:08 am


اسلام آباد/لاہور (روزنامہ اوصاف)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی ضمانت میں 31 مئی تک توسیع کر دی گئی ۔ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد جہانگیر ترین کے ساتھ سیشن کورٹ پہنچی۔ راجہ ریاض ، نذیر خان بلوچ ، ارکان پنجاب اسمبلی چودھری  زوار وڑائچ ، سلمان نعیم ، خرم خان
لغاری ، ایم پی اے نذیر چوہان ، اجمل چیمہ ، اطہر مجید رندھاوا، سجاد وڑائچ ، سمیع گیلانی ، صاحبزادہ محمود سلطان اظہار یکجہتی کیلئے سیشن کورٹ پہنچے ۔سیشن کورٹ لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہمارے لوگوں کیخلاف انتقامی کارروائی شروع کر دی ہے ، میرے گروپ کے لوگوں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے ، ان کے تبادلے کئے جا رہے ہیں ، خان صاحب انصاف پسند آدمی ہیں امید کرتا ہوں کہ وہ انصاف کریں گے ۔جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ کھلے عام کہہ رہا ہوں ہم پی ٹی آئی کا حصہ تھے اور ہیں ، میرے دوستمیرے ساتھ کھڑے ہیں وہ وزیر اعظم سے جا کر ملے ہیں ،ہم حکومت کے ساتھ ہیں اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے ، الگ گروپ ہر پارٹی میں ہوتے ہیں ، ہم آئینی حق کیساتھ بات کریں گے ، میرے گروپ کے لوگ میرے ساتھ کھڑے ہیں، ہم سب اکٹھے ہیں اور اکٹھے ہو کر ہی انتقامی کارروائی کا مقابلہ کریں گے ، دیگر گروپس سے بھی بات چیت کی جاتی ہے ، میرے گروپ سے بھی کریں ، میں نے نہ کسی کا نام لیا نہ ہی لوں گا۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمارے گروپ کے جو فیصلے ہوں گے وہ اجتماعی ہوں گے ، میرا خیال ہے کہ معاملہ ٹیڑھا ہو گیا ہے اسے سیدھا کرنا ہے ،خدا کا شکر ہے کہ 31 مئی تک ضمانت میں توسیع ہو گئی ۔عدالت نے 31 مئی تک ایف آئی اے کو تفتیش مکمل کرنے کا کہا ہے ، جب بھی عدالت نے بلایا ہم پیش ہوئے ،تمام سوالات سے متعلق ہم مکمل منی ٹریل دیں گے ، تینوں ایف آئی آر ز میں شوگر اسکینڈل میں ملوث ہونے کا ذکر نہیں ۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم ہاوس نے جہانگیرترین گروپ کے قیام کے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔جہانگیرترین گروپ نے کس حیثیت سے قومی و صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کیے؟ وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم کو اس معاملے پر رپورٹ بجھوائیں گے۔دوسری جانب تحریک انصاف جہانگیرترین ہم خیال گروپ کا اجلاس اتوار کو دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں قومی وصوبائی اسمبلی کے اراکین شریک ہوں گے۔ اجلاس میں گروپ کا آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان جہانگیر خان کے ہم خیال سیاستدانوں نے جہانگیر ترین گروپ کے باقاعدہ قیام کا اعلان کیا تھا۔جہانگیر ترین گروپ نےقومی اورصوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرز بھی مقرر کیے ہیں۔ راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ہے جب کہ سعید اکبر نوانی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔تین رکنی مذاکراتی کمیٹی بھی قائم کردی ہے جس کے اراکین میں راجہ ریاض، نعمان لنگڑیال اور وہ خود شامل ہیں۔نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ ہم جہانگیر ترین کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو کمزور نہیں سپورٹ کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

گرمی سے پریشان شہری ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نےکن کن شہروں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟ٹھنڈی ٹھنڈی خبر آگئی

گرمی سے پریشان شہری ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نےکن کن شہروں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟ٹھنڈی ٹھنڈی خبر آگئی

اسحاق ڈار کی گرفتاری تک اس کیس کا فیصلہ نہیں ہو گا، احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسحاق ڈار کی گرفتاری تک اس کیس کا فیصلہ نہیں ہو گا، احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسمبلیاں توڑیں گے یا نہیں؟ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومتی اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس، بڑا فیصلہ کر لیا

اسمبلیاں توڑیں گے یا نہیں؟ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومتی اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس، بڑا فیصلہ کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو کوئی عہدے سے نہیں ہٹا سکتا، وفاقی وزیر قانون کا دوٹوک اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو کوئی عہدے سے نہیں ہٹا سکتا، وفاقی وزیر قانون کا دوٹوک اعلان

یا اللہ رحم ، انتہائی خوفناک حادثہ ، کئی جانیں چلی گئیں، متعدد خاندان سوگ میں ڈوب گئے

یا اللہ رحم ، انتہائی خوفناک حادثہ ، کئی جانیں چلی گئیں، متعدد خاندان سوگ میں ڈوب گئے

آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

سابق وزیر خزانہ کو پاکستان بلا لیا گیا، نگران وزیراعظم کیلئے نام فائنل کر لیا

سابق وزیر خزانہ کو پاکستان بلا لیا گیا، نگران وزیراعظم کیلئے نام فائنل کر لیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسمبلی کی تحلیل کا مسودہ تیار کرنے کا حکم دیدیا ، تہلکہ خیز دعویٰ

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسمبلی کی تحلیل کا مسودہ تیار کرنے کا حکم دیدیا ، تہلکہ خیز دعویٰ

ڈالر نے پھر اونچی چھلانگ لگا دی ، روپے کے مقابلے قدر میں کتنا اضافہ ہوا؟انٹربینک سے بڑی خبر

ڈالر نے پھر اونچی چھلانگ لگا دی ، روپے کے مقابلے قدر میں کتنا اضافہ ہوا؟انٹربینک سے بڑی خبر

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے پاس کیا آپشنز ہیں؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے پاس کیا آپشنز ہیں؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

مجھے شادی سے بچاؤ ۔۔ چوتھی بیوی بننے کی خواہش مند لڑکی کا خواب عامر لیاقت نے کیسے توڑ دیا

مجھے شادی سے بچاؤ ۔۔ چوتھی بیوی بننے کی خواہش مند لڑکی کا خواب عامر لیاقت نے کیسے توڑ دیا

 پاکستانی عوام کو مبارک، لوٹے فارغ،پنجاب حکومت کا جواز ختم، وفاقی حکومت فوری طور پر استعفیٰ دے،اسدعمر

پاکستانی عوام کو مبارک، لوٹے فارغ،پنجاب حکومت کا جواز ختم، وفاقی حکومت فوری طور پر استعفیٰ دے،اسدعمر

چلتی گاڑی کو درست نشانہ بنانے کے لیے پڑوسی ملک کاہائپرسونک میزائل کامنصوبہ

چلتی گاڑی کو درست نشانہ بنانے کے لیے پڑوسی ملک کاہائپرسونک میزائل کامنصوبہ

امپورٹڈ حکومت خوفزدہ ۔۔۔گالیاں ن لیگ کو پڑ رہی ہیں اور زرداری مزے کر رہا ہے،عمران خان حکومت پربرس پڑے

امپورٹڈ حکومت خوفزدہ ۔۔۔گالیاں ن لیگ کو پڑ رہی ہیں اور زرداری مزے کر رہا ہے،عمران خان حکومت پربرس پڑے