01:30 pm
جہانگیر ترین کی ضمانت منظور لیکن عدالت نے تفتیشی افسر سے دو مرتبہ پوچھا کہ کیا آپ انہیں گرفتار کرنا چاہتے ہیں،؟ بڑی خبر

جہانگیر ترین کی ضمانت منظور لیکن عدالت نے تفتیشی افسر سے دو مرتبہ پوچھا کہ کیا آپ انہیں گرفتار کرنا چاہتے ہیں،؟ بڑی خبر

01:30 pm

لاہور(ویب ڈیسک )بینکنگ کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 31مئی تک توسیع کر دی ہے تاہم دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے جہانگیر ترین کو گرفتار کرنے سے متعلق  دو مرتبہ پوچھا لیکن وہ خاموش رہے اور کہا کہ ریکارڈ کا جائزہ لے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین سیشن کورٹ میں پیش ہوئے جہاں ان کے وکیل بیرسٹر سلمان نے دلائل دیئے۔جہانگیر ترین
کے وکیل نے کہاکہ پوری منی ٹریل دینے کو تیار ہیں، تمام ریکارڈ موجود ہے،عید کی تعطیلات میں جتنا ممکن ہوا ریکارڈ اکٹھا کیا،جس ٹرانزیکشن کا حکم دیں پوری تفصیل فراہم کریں گے۔وکلا جہانگیر ترین کاکہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور خاندان کا تمام منی ٹریل اور ریکارڈ موجود ہے، ریکارڈ کی جانچ پڑتال کر کے بینک سے تصدیق کرا لیں۔جج نے ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے دو مرتبہ سوال کیا کہ آپ ملزم کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں؟ اس پر تفتیشی افسر خاموش رہے اور کہا کہ ریکارڈ کا جائزہ لے رہے ہیں۔اس موقع پر بینکنگ کورٹ نے بھی جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت میں 31مئی تک توسیع کر دی۔اس سے قبل ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد جہانگیر ترین کے ساتھ سیشن کورٹ پہنچی جن میں راجہ ریاض ، نذیرخان بلوچ ارکان پنجاب اسمبلی چوہدری زوار وڑائچ، سلمان نعیم، خرم خان لغاری ، ایم پی اے نذیر چوہان، اجمل چیمہ، طاہر مجید رندھاوا ، سجاد وڑائچ، سمیع گیلانی اور صاحب زادہ محمود سلطان شامل تھے۔

تازہ ترین خبریں

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

تمام لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، حماد اظہر

تمام لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، حماد اظہر

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا