03:24 pm
نیب نے عدم ثبوت کی بناء پرکیپٹن(ر)محمد صفدر کیخلاف انکوائری بند کردی

نیب نے عدم ثبوت کی بناء پرکیپٹن(ر)محمد صفدر کیخلاف انکوائری بند کردی

03:24 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما کیپٹن(ر)محمدصفدراعوان سمیت دیگرکئی افسران کیخلاف عدم ثبوت کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے کی منظوری دیدی جبکہ چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اورکرپشن فری پاکستا ن نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر قانون کے مطابق عمل پیرا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔
 
اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین نیب،پراسیکوٹر جنرل اکاؤنٹبلیٹی نیب،ڈی جی آپریشنز نیب اور دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں۔ نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو قانون کے مطابق ہر شخص کی عزت نفس کا احترام کر نے پر سختی سے یقین رکھتا ہے۔نیب کی تمام انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی جاتی ہیں جوکہ حتمی نہیں ہوتیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعدمزید تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تاکہ انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلا س میں 3 ریفرنسز کی منظوری دی گئی۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں احسان اللہ محسود سابق سینئر رکن بور ڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا ہ کے خلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزم پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 1976کنال سرکاری زمین الاٹ کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانہ کوبھاری نقصان پہنچا ۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں مقبول احمد لہڑی سابق ضلعی ناظم،ڈاکٹر کلیم اللہ،سابق مئیر میٹر و پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور دیگرکے خلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر اختیارات کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے2 529مربع فٹ سرکاری زمین کوڑیوں کے داموں لیز پر دینے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانہ کو529ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں میر محمد امین عمرانی سابق وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکومت بلوچستان اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزم پر اختیارات کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں 9 انکوائریز کی منظوری دی گئی۔جن میں ڈاکٹر نوید ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ،طارق محمود ایڈمنسٹریٹو آفیسر اور دیگر،وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے افسران /اہلکاران،پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر،ممتاز خان،سابق چیف کنزرویٹوفاریسٹ اور دیگر،ناصر خان سابق رکن قومی اسمبلی اور دیگر،شہاب خٹک سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ اور دیگر،محمد نسیم منیجنگ ڈائریکٹر،ناصر،غفور جنرل منیجر،علی الرحمان ذونل منیجر ڈبلیو ایس ایس پی اور دیگر،ریونیو ڈیپارٹمنٹ گوادر کے افسران /اہلکاران اور دیگر،غلام حسین جعفر اور دیگر،چئیرمین ٹاؤن شپ ہاؤسنگ اسکیم ضلع خضدار اوردیگر،امیر مقام سابق مشیر برائے وزیر اعظم کے خلاف انکوائریز کی منظوری شامل ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں 3 انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔ جن میں محکمہ صحت کوئٹہ کی انتظامیہ اور دیگر،عبد الرازق درانی سابق ڈائریکٹر جنرل گوادرپورٹ اتھارٹی کے افسران/اہلکاران اور دیگر،ریونیو ڈیپارٹمنٹ گوادر کے افسران /اہلکاران اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشنز کی منظوری شامل ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں،این ایچ اے کے افسران /اہلکاران،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان سابق رکن قومی اسمبلی،پاک پی ڈبلیو ڈی کے افسران /اہلکاران اور دیگر،محمد ارسلہ خان اور دیگر،ڈاکٹر مجیب الرحمان سابق آئی جی اور دیگر کے خلاف انکوائریز،امان اللہ خان جدون سابق وزیر پیٹرولیم اور دیگرجبکہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران /اہلکاران اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن اب تک کے عدم ثبوت کی بنیاد پر قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران /اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق مزید کاروائی کے لئے ڈی جی سی اے اے کو بھجوا نے کی منظوری دی گئی۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں این ٹی ڈی سی کے افسران /اہلکاران اور دیگر کے خلاف تین انکوائریز قانون کے مطابق مزید کاروائی کے لئے نیپرا کو بھجوانے کی منظوری دی گئی۔قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اورکرپشن فری پاکستا ن نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر قانون کے مطابق عمل پیرا ہے۔ نیب انسداد بدعنوانی کا قومی ادادرہ ہے۔نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔نیب نے اپنے قیام سے اب تک 790 ارب روپے جبکہ موجودہ قیادت کے گزشتہ تین سالوں کے دور میں 487ارب روپے بدعنوان عناصر سے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب شوگر، آٹا، رنگ روڈسیکنڈل، منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس، اختیارات کا ناجائز استعمال، آمدن سے زائد اثاثے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور مضاربہ سکینڈل کے ملزمان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے کو شاں ہے۔ نیب نے اربوں روپے کی بد عنوانی کے1269 ریفرنسز معزز احتساب عدالتوں میں دائر کیے ہیں جو کہ معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ نیب اور پاکستان ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں جبکہ نیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ نیب پر بلاجواز تنقید کرنے والے تمام افراد کو نیب کامشورہ ہے کہ وہ تنقید کرنے سے پہلے نیب کی موجودہ قیادت کے دورمیں شاندار کارکردگی اور نیب آرڈیننس کو ضرور پڑھیں تاکہ آپ کو اصل حقائق سے آگاہی حاصل ہو سکے۔بعض افراد جن کے خلاف نیب نے معزز احتساب عدالتوں میں ٹھوس شواہدکی بنیاد پر ریفرنسز دائر کئے ہیں ان کو بھی مشورہ ہے کہ نیب کو ہدف تنقید بنانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا کیونکہ نیب ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتاہے۔ قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں /کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور مضاربہ سیکنڈلز کے ملزمان سے عوام کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی کیلئے سنجیدہ کاوشیں کر رہا ہے۔نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نے سراہا خصوصاَ َ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل پاکستان، پلڈاٹ اور مثعال پاکستان نے نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ جو نیب کیلئے اعزاز ہے۔نیب نے میڈیا سے کہا ہے کہ نیب کے بارے میں کسی بھی خبر کو نشر/شائع کرنے سے پہلے نیب کا موقف ضرور لیا جائے جوکہ نیب کا آئینی اور قانونی حق ہے۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کردیاگیا،تمام سکولز،سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیںگے

ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کردیاگیا،تمام سکولز،سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیںگے

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر اتنا رش کیوں رہتا ہے؟  جانیں محسن پاکستان کی قبر پر بسیرا کرنے والا یہ شخص کون ہے؟

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر اتنا رش کیوں رہتا ہے؟ جانیں محسن پاکستان کی قبر پر بسیرا کرنے والا یہ شخص کون ہے؟

وزیراعظم عمران خان 24 اکتوبر کو 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

وزیراعظم عمران خان 24 اکتوبر کو 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

فیصل آباد میں پی ڈی ایم جلسے میںنظر آنیوالی یہ بزرگ ہستی کون ہے؟  مریم نواز بھی جذباتی ہو گئیں، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

فیصل آباد میں پی ڈی ایم جلسے میںنظر آنیوالی یہ بزرگ ہستی کون ہے؟ مریم نواز بھی جذباتی ہو گئیں، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مرنے کے بعد محسنِِ پاکستان کا مقام یاد آگیا، وفاقی حکومت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر کیا کرنے جارہی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

مرنے کے بعد محسنِِ پاکستان کا مقام یاد آگیا، وفاقی حکومت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر کیا کرنے جارہی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں جلسہ ، عظمیٰ بخاری نے اپنے ہی کارکن کو تھپڑ کیوں جھڑ دیا؟ وجہ سامنے آگئی

پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں جلسہ ، عظمیٰ بخاری نے اپنے ہی کارکن کو تھپڑ کیوں جھڑ دیا؟ وجہ سامنے آگئی

ملک بھر کے بینک بند رہیں گے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا نوٹیفیکیشن جاری

ملک بھر کے بینک بند رہیں گے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا نوٹیفیکیشن جاری

پانچ سالوں میں دل نہیں بھرا؟ اگلی حکومت پھر تحریک انصاف کی ہو گی،غریب عوام کو ڈرائونا خواب دکھا دیا گیا

پانچ سالوں میں دل نہیں بھرا؟ اگلی حکومت پھر تحریک انصاف کی ہو گی،غریب عوام کو ڈرائونا خواب دکھا دیا گیا

حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں مکمل ، 12ربیع الاول کے بعد کیا ہونیوالاہے؟ناراض حکومتی اراکین بھی اپوزیشن کیساتھ جا مِلے

حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں مکمل ، 12ربیع الاول کے بعد کیا ہونیوالاہے؟ناراض حکومتی اراکین بھی اپوزیشن کیساتھ جا مِلے

ڈرون حملے میں بے گناہوں کی اموات، امریکی حکومت نے مرنے والوں کے اہلخانہ کیلئے کروڑوں روپے معاوضے کا اعلان کر دیا

ڈرون حملے میں بے گناہوں کی اموات، امریکی حکومت نے مرنے والوں کے اہلخانہ کیلئے کروڑوں روپے معاوضے کا اعلان کر دیا

مہنگائی کنٹرول سے باہر ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ؟ خبر نے ملک بھر میں تھر تھلی مچا دی

مہنگائی کنٹرول سے باہر ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ؟ خبر نے ملک بھر میں تھر تھلی مچا دی

گریڈ 1سے 15تک نوکریاں ہی نوکریاں! حکومت نے بیروزگاری جوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

گریڈ 1سے 15تک نوکریاں ہی نوکریاں! حکومت نے بیروزگاری جوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

کمر توڑ مہنگائی ، گھی اور تیل کے بعد آٹے کا تھیلا بھی 1500میں دستیاب،غریب دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی مجبور

کمر توڑ مہنگائی ، گھی اور تیل کے بعد آٹے کا تھیلا بھی 1500میں دستیاب،غریب دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی مجبور

تنخواہوں میں بھی مزید اضافہ کرنا ہو گا،  حکومت نے تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا اعلان کر دیا

تنخواہوں میں بھی مزید اضافہ کرنا ہو گا، حکومت نے تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا اعلان کر دیا